ایم کیوایم سینٹرل پنجاب کے نمائندہ وفدنے لاہورمیں حضرت داتاگنج بخش فیض عالم کے مزارشریف پرحاضری دی
وفدکی داتادربارپرچادرچڑھائی ، الطا ف حسین کی صحت ،تندرستی اوردرازی عمر سمیت انتخابات میں ایم کیوایم کی کامیابی کے لئے دعائیں
وفدمیں ایڈھاک کمیٹی سینٹرل پنجاب کے اراکین ڈاکٹرایم آررحمن،میاں راشدعلی ،سیدافضال حسین نقوی،ملک وسیم کھوکھرشامل تھے
کراچی:۔۔۔5؍دسمبر2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین کی ہدایت پرایم کیوایم سینٹرل پنجاب کے نمائندہ وفدنے لاہورمیں حضرت داتاگنج بخش فیض عالم کے مزارشریف پرحاضری دی اورقائد تحریک الطا ف حسین کی جانب سے مزارپرچادرچڑھائی ۔ایم کیوایم کے وفد نے قائدتحریک الطاف حسین کی درازی عمرصحت وتندرستی ،قیام امن،ایم کیوایم کے خلاف ریاستی آپریشن اورسازشوں کے خاتمے اورحق پرست شہداء کے بلند درجات سمیت بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں ایم کیوایم کی کامیابی کے لئے خصوصی دعائیں کیں۔ایم کیوایم کے وفدمیں ایڈھاک کمیٹی سینٹرل پنجاب کے اراکین میاں راشدعلی ،سیدافضال حسین نقوی،ملک وسیم کھوکھر اوردیگرذمہ داران وکارکنان بھی شامل تھے۔علاوہ ازیں ڈاکٹرایم آررحمن نے مزارپرحاضری دی اورمزارپرموجودعقیدتمندوں اورغریب وغرباء اورمساکین میں قائدتحریک الطا ف حسین کی جانب سے لنگرتقسیم کیا ۔