Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

حقیقی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کیلئے فوری احکامات جاری کرکے ایم کیوا یم کے سیاسی مینڈیٹ کو چرانے کی سازشیں ناکام بنائیں چیف الیکشن کمشنر سے ایم کیوا یم رابطہ کمیٹی کامطالبہ


حقیقی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کیلئے فوری احکامات جاری کرکے ایم کیوا یم کے سیاسی مینڈیٹ کو چرانے کی سازشیں ناکام بنائیں چیف الیکشن کمشنر سے ایم کیوا یم رابطہ کمیٹی کامطالبہ
 Posted on: 12/5/2015
حقیقی دہشت گردوں کی جانب سے پولنگ اسٹیشنوں پر قبضے اورانتخابی عملے کویرغمال بنانے پر رابطہ کمیٹی کی سخت الفاظ میں مذمت
حقیقی دہشت گردوں نے ابھی بھی ملیر مدینہ کالونی ، سعودیہ کالونی ، چمن کالونی ، صابری کالونی اور اردو گرد کے بیشتر پولنگ اسٹیشنوں پر قبضہ کرکے ہمارے پولنگ ایجنٹس کو باہر نکال دیا،رابطہ کمیٹی
قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے ان کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے ہمارے 17سے زائد کارکنان کوگرفتار کر لیاہے
ایم کیوا یم کے ووٹرز اور کارکنان کے ساتھ ہونیوالی زیادتیوں اور سنگین بے ضابطگیوں کا نوٹس لیں
حقیقی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کیلئے فوری احکامات جاری کرکے ایم کیوا یم کے سیاسی مینڈیٹ کو چرانے کی سازشیں ناکام بنائیں 
چیف الیکشن کمشنر سے ایم کیوا یم رابطہ کمیٹی کامطالبہ
کراچی ۔۔۔5دسمبر2015ء
متحد ہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے حقیقی دہشتگردوں کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں کے پولنگ اسٹیشنز پر قبضے اور انتخابی عملے کو ہراساں کرنے اور انہیں یرغمال بنانے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ایک مذمتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ کراچی میں بلدیاتی انتخابا ت میں ایم کیوا یم کا سیاسی مینڈیٹ چرانے کیلئے شہر میں حقیقی دہشت گردوں کو کھلی چھٹی دے دی گئی ہے جس کا فائدہ اُٹھا کر انہوں دن بھر لانڈھی ، ملیر اور لائنز ایریا سمیت مختلف علاقوں میں نہ صرف ایم کیوایم کے پولنگ ایجنٹس کو ہراساں کیا ہے بلکہ کارکنان و ووٹرز کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بھی بنایاہے۔انہوں نے کہاکہ حقیقی دہشت گردوں نے ابھی بھی ملیر مدینہ کالونی ، سعودیہ کالونی ، چمن کالونی ، صابری کالونی اور اردو گرد کے بیش تر پولنگ اسٹیشنوں پر قبضہ کرکے ہمارے پولنگ ایجنٹس کو باہر نکال دیا ہے جبکہ قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے ان دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے ہمارے 17سے زائد کارکنان کوگرفتار کر لیاہے۔رابطہ کمیٹی نے چیف الیکشن کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بلدیاتی انتخاب کے پورے روز ایم کیوا یم کے ووٹرز اور کارکنان کے ساتھ ہونیوالی زیادتیوں اور سنگین بے ضابطگیوں کا نوٹس لیکر حقیقی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کیلئے فوری احکامات جاری کریں اور ایم کیوا یم کے سیاسی مینڈیٹ کو سازشوں کے ذریعے چوری کرنے کی کوششوں کی روک تھام ممکن بنائیں۔

10/1/2024 5:25:09 PM