تبت سینٹر پر ملٹری پولیس کے جوانوں پرمسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے دواہلکاروں کی شہادت کاواقعہانتہائی قابل مذمت ہے۔ رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
دہشت گردوں نے چندروزقبل اتحاد ٹاؤن میں رینجرز اہلکاروں کو نشانہ بنایا تھا اور آج ملٹری پولیس پر
فائرنگ کرکے دوجوانوں کوشہیدکردیاگیا
ملٹری پولیس کے اہلکاروں کی شہادت پر چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف ، کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار ،ڈی جی رینجرز بلال اکبر اورتمام عسکری قیادت سے ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کااظہارتعزیت
کراچی ۔۔۔یکم ،دسمبر2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کراچی میں تبت سینٹر پر ملٹری پولیس کے جوانوں پرمسلح دہشت گردوں کی فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے اور دہشت گردی کے اس واقعہ میں دو اہلکاروں کی شہادت اور ایک اہلکار کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ اپنے بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ دہشت گردوں نے چندروزقبل اتحاد ٹاؤن میں رینجرز اہلکاروں کو نشانہ بنایا تھا اور آج ملٹری پولیس پرفائرنگ کرکے دوجوانوں کوشہیدکردیاگیاہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے ملٹری پولیس کے اہلکاروں کی شہادت پر چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف ، کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار اور ڈی جی رینجرز بلال اکبر اورتمام عسکری قیادت سے دلی تعزیت کااظہارکیاہے اوردعاکی ہے کہ اللہ تعالیٰ شہیداہلکاروں کو جنت الفردوس میں جگہ دے اورسوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطاکرے ۔