پی ٹی آئی کے بعض عناصر نے تحریک پاکستان کی ممتاز خاتون رہنما اور بزرگ سیاسی شخصیت بیگم محمودہ سلطانہ کے بارے میں جس قسم کی انتہائی بیہودہ اور غلیظ زبان استعمال کی ہے اسکی سختی سے مذمت کرتا ہوں۔ الطاف حسین
بیگم محمودہ سلطانہ ایم کیوایم کے ڈپٹی کنوینر اور تحریک پاکستان کے کارکن شیخ لیاقت حسین مرحوم کی اہلیہ ہی نہیں تھیں بلکہ خود بھی تحریک پاکستان کی کارکن تھیں اور انہوں نے اپنی پوری زندگی پاکستان کی خدمت میں گزاری
جن لوگوں نے بھی بیگم محمودہ سلطانہ کے بارے میں غلیظ زبان استعمال کی ہے وہ لوگ شائد دنیا میں تو بچ سکتے ہیں لیکن اللہ تعالیٰ کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔ الطاف حسین
لندن ۔۔۔ 30 نومبر 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے پی ٹی آئی کے بعض عناصرکی جانب سے تحریک پاکستان کی ممتاز خاتون رہنما اور بزرگ سیاسی شخصیت بیگم محمودہ سلطانہ کے بارے میں توہین آمیزریمارکس اورمغلظات دینے کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے ۔اپنے ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ بیگم محمودہ سلطانہ ایم کیوایم کے ڈپٹی کنوینراورتحریک پاکستان کے کارکن شیخ لیاقت حسین مرحوم کی اہلیہ ہی نہیں تھیں بلکہ خود بھی تحریک پاکستان کی کارکن تھیں اورانہوں نے اپنی پوری زندگی پاکستان کی خدمت میں گزاری لیکن پی ٹی آئی کے بعض عناصرنے سوشل میڈیاپر بیگم محمودہ سلطانہ کے بارے میں جس قسم کی انتہائی بیہودہ اورغلیظ زبان استعمال کی ہے اوران کی جس طرح کردارکشی کی ہے میں اس کی سختی سے مذمت کرتاہوں۔جن لوگوں نے بھی بیگم محمودہ سلطانہ کے بارے میں غلیظ زبان استعمال کی ہے وہ لوگ شائد دنیامیں توبچ سکتے ہیں لیکن اللہ تعالیٰ کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔