شہر کے مختلف علاقوں میں حقیقی دہشت گردوں نے آزادانہ دہشت گردی اور غنڈہ گردی کا سلسلہ شروع کردیا
ایم کیوایم کے کارکنان کو حقیقی میں شمولیت اختیار نہ کرنے پر رینجرز کے ہاتھوں گرفتار کروانے کی دھمکیاں
حقیقی دہشت گردوں نے مختلف علاقوں ا ور ایم کیوایم کے سیکٹر و یونٹس آفس پر آویزاں پرچم، بینرز، پتنگ اور الطاف حسین کی تصاویر پھاڑدیں
حقیقی دہشت گرد رینجرز کے ہمراہ مختلف علاقوں میں گشت کرکے عوام و کارکنان کو ہراساں کررہے ہیں
کراچی ۔۔30نومبر 2015ء
شہر کے مختلف علاقوں میں حقیقی دہشت گردوں نے آزادانہ دہشت گردی اورغنڈہ گردی کا سلسلہ شروع کر دیا ہے جہاں وہ پولیس و رینجرز کے ساتھ ملکر ایم کیوایم کے پرچم ، بلدیاتی امیدواروں کے بینرز، انتخابی نشان پتنگ ،قائد تحریک جناب الطاف حسین کی تصاویر کو پھاڑ رہے ہیں ، ایم کیوایم کے ذمہ داران و کارکنان کو سنگین نتائج کی دھمکیاں اور علاقے کے دکانداروں اور عوام کو ہراساں کررہے ہیں ۔اطلاعات کے مطابق لانڈھی ،ملیر،کورنگی ،شاہ فیصل کالونی ،لائنز ایریا سمیت دیگر علاقوں میں حقیقی دہشت گرد ایم کیوایم کے کارکنا ن کے گھر وں پر جاکر دھمکیاں دے رہے ہیں کہ وہ حقیقی میں شمولیت اختیار کریں ورنہ انہیں رینجرز وپولیس کے ہاتھوں گرفتار کر وادیا جائے گا جبکہ ان علاقوں کے عوام کو بھی 5دسمبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں متحدہ قومی موومنٹ کے نامزد امیدواران کو ووٹ نہ دینے کی بھی دھمکیاں دے رہے ہیں بلکہ یہ دہشت گر د رینجر ز وپولیس کے ہمراہ مختلف علاقوں میں گشت کرکے عوام وکارکنان کو ہراساں کر رہے ہیں اور ابتک حقیقی دہشت گرد ایم کیوایم کے متعدد ذمہ داران وکارکنا ن اور ہمدردوں کے گھر وں کی نشاندہی کروا کر انہیں گرفتار کرواچکے ہیں جس سے نہ صرف علاقے کے عوام میں شدید خوف وہر اس پایا جارہا ہے بلکہ وہ عدم تحفظ کا شکا ر ہیں ۔