محمود احمد خان کی والدہ کے انتقال پر رابطہ کمیٹی کا اظہار تعزیت
کراچی ۔۔۔ 27، نومبر 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے آرٹس کونسل پاکستان کے سابق نائب صدر محمود احمد خان کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے۔ ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومہ کے سوگواران سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور اس موقع پر انھوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ سوگواران کو صبر جمیل عطاء فرمائے اور مرحومہ کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔