پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم سکھ برادری کو ان کے روحانی پیشوا بابا گرونانک کے547ویں جنم دن پر جناب الطاف حسین کی مبارکباد
لندن ۔۔۔ 24، نومبر 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم سکھ برادری کو ان کے روحانی پیشوا بابا گرونانک کے 547ویں جنم دن کی دلی مبارکباد پیش کی ہے ۔ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ بابا گرونانک کی تعلیمات میں انسانیت کی بھلائی کا درس ملتا ہے اور کسی بھی مذہبی رہنما ء کی جانب سے بلاتفریق انسانیت سے پیار ، محبت اور بھائی چارے کا درس دیاجائے تو اس کیلئے مذہب کی تفریق کے بغیر احترام کے جذبات لوگوں میں پیدا ہوتے ہیں اور بابا گرونانانک کا شماربھی انہیں روحانی شخصیات میں ہوتا ہے ۔جناب الطاف حسین نے سکھ برادری کے رہنماؤں اور عوام سے اپیل کی کہ وہ بابا گرونانک کے جنم دن کے موقع پر اپنی عبادات میں ملک کی ترقی و خوشحالی ، دہشت گردی کے خاتمے اور امن و امان کے قیام کیلئے خصوصی دعا کریں ۔