Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

راہ کٹھن اور وسائل نہ ہونے کے باوجود قیادت پر پختہ یقین تھا جس کے باعث آج اللہ تعالیٰ نے اس مقام پر پہنچایا


راہ کٹھن اور وسائل نہ ہونے کے باوجود قیادت پر پختہ یقین تھا جس کے باعث آج اللہ تعالیٰ نے اس مقام پر پہنچایا
 Posted on: 11/23/2015
راہ کٹھن اور وسائل نہ ہونے کے باوجود قیادت پر پختہ یقین تھا جس کے باعث آج اللہ تعالیٰ نے اس مقام پر پہنچایا
 ایم کیوایم ملک بھر کے مظلوم عوام کی واحد جماعت ہے ،رکن رابطہ کمیٹی زرین مجید
 آج کا خواتین کا یہ اتنا بڑا اجتماع اس بات کی ٖغمازی کرتا ہے پاکستان کی خواتین بھی الطاٖف حسین کے ساتھ ہیں ،زرین مجید
شعبہ خواتین نے دہشت گردی اور چھاپوں اور گرفتاریوں کے باجودتحریک کے کام کوآگے بڑھایا اور عوام سے رابطہ رکھا، کشور زہرا
اب بھی05 دسمبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں اپنے ووٹ کی طاقت سے دہشت گردی کو شکست دیں گی
بلدیاتی الیکشن کے سلسلے میں رنچھوڑ لائن سیکٹر میں ڈسٹرکٹ کی ذمہ دارو کارکنان خواتین کے ا جلاس سے گفتگو
کراچی ۔۔۔23، نومبر2015ء 
ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کی رکن محترمہ زرین مجیدنے کہا ہے کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کی قیادت میں جب ہم نے ملک کے متوسط اور غریب عوام کے جائز حقوق کے حصول کیلئے جدوجہد شروع کی تو اسوقت دور حاضر کی طرح سے سہولتیں میسر نہ تھیں ، راہ کٹھن تھی وسائل نہ ہونے کے برابر تھے لیکن قیادت پر پختہ یقین تھا جس کے باعث آج اللہ تعالیٰ نے اس مقام پر پہنچایا کہ آج ایم کیوایم ملک بھر کے مظلوم عوام کی واحد جماعت ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لال قلعہ گراؤنڈعزیزآباد میں ایم کیوایم شعبہ خواتین کے زیراہتمام بلدیاتی الیکشن کے سلسلے میں رنچھوڑ لائن سیکٹر میں ڈسٹرکٹ کی ذمہ دارو کارکنان خواتین کے ا جلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اجلاس میں لیاری ، برنس روڈ ، رنچھوڑ لائن اور ڈیفنس سیکٹرز کی ذمہ دار خواتین اور کارکنان نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ اجلاس سے شعبہ خواتین کی انچارج کشو ر زہراہ اور رکن شہناز سیف الدین نے بھی اپنے خیالات کااظہار کیا ۔اس موقع پر زرین مجیدنے مزید کہا کہ آج قائد تحریک جناب الطاف حسین کی قیادت میں پاکستان کے سارے مظلوم متحد ہیں اور وہ واحد لیڈر ہیں جو پاکستان کی بقا و سلامتی کے ضامن اور اتحاد کے داعی ہیں اور آج کا خواتین کا یہ اتنا بڑا اجتماع اس بات کی ٖغمازی کرتا ہے پاکستان کی خواتین بھی الطاٖف حسین کے ساتھ ہیں اور آنے والے بلدیاتی انتخابات خواتین اپنا بھر پور کردار ادا کریں گی، اس موقع پرایم کیوایم شعبہ خواتین کی انچارج کشور زہرا نے گفتگو کرتے کرتے ہوئے لیاری ، برنس روڈ اور رنچھوڑ لائن سیکٹرز کی ذمہ دار خواتین اور کارکنان کو زبر دست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ برسوں میں جس طرح سے آپ لوگوں نے اپنے اپنے علاقوں میں سرکاری سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی اور چھاپوں اور گرفتاریوں کے باجودتحریک کے کام کونہ صرف آگے بڑھایا بلکہ عوام سے رابطہ رکھا وہ قابل صد تحسین ہے اور 05دسمبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں اپنے ووٹ کی طاقت سے دہشت گردی کو شکست دیں گی، اجلاس سے مرکزی کمیٹی شعبہ کواتین کی رکن شہناز سیف الدین نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور خواتین کارکنان کی بڑی تعداد میں شرکت کو سراہا۔ 

12/3/2024 9:48:59 AM