Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سروری جماعت کے سربراہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما مخدوم امین فہیم کے انتقال پرایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین کا اظہار افسوس


سروری جماعت کے سربراہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما مخدوم امین فہیم کے انتقال پرایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین کا اظہار افسوس
 Posted on: 11/21/2015
سروری جماعت کے سربراہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما مخدوم امین فہیم کے انتقال پرایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین کا اظہار افسوس
مخدوم امین فہیم کے انتقال سے ملک کی سیاست میں جو خلا پیدا ہوگیا ہے وہ برسا برس تک پر نہیں کیا جاسکتا،الطاف حسین 
پوری قوم ایک انتہائی بر دبار ،شریف النفس ،ذہین اور سینئرسیاستدان سے محروم ہوگئی ہے
مرحوم ایک اچھے سیاستدان ہی نہیں بلکہ نیک ، شفیق اورہمدرد انسان بھی تھے
مرحوم نے قید وبند کی صعوبتیں برداشت کی اور ثابت قدم رہے،الطاف حسین 
اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور سوگوارلواحقین کو صبرجمیل عطا فرمائے ،الطاف حسین 
لندن ۔۔21نومبر 2015ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے سروری جماعت کے سربراہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما مخدوم امین فہیم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے سوگوار اہل خانہ سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار کیا ہے ۔ جناب الطاف حسین نے کہا کہ مخدوم امین فہیم کی طویل علالت کے بعد انتقال سے پوری قوم ایک انتہائی بر دبار ،شریف النفس،ذہین اور سینئرسیاستدان سے محروم ہوگئی ہے، مرحوم ایک اچھے سیاستدان ہی نہیں بلکہ نیک ، شفیق اورہمدرد انسان بھی تھے انہوں نے قید وبند کی صعوبتیں برداشت کی اور ثابت قدم رہے۔ جناب الطاف حسین نے کہا کہ مرحوم کے انتقال سے اہل خانہ کے ساتھ ساتھ سروری جماعت کے لاکھوں مرید بھی ان کی شفقت سے محروم ہوگئے ہیں ۔ ان کے انتقال سے ملک کی سیاست میں جو خلا پیدا ہوگیا ہے وہ برسا برس تک پر نہیں کیا جاسکتا ۔ جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مخدوم امین فہیم مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوارلواحقین کو صبرجمیل عطا فرمائے۔(آمین )

10/1/2024 5:22:25 PM