Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

اندرون سندھ سے نامزد حق پرست بلدیاتی امیدواروں کی کامیابیاں قائد تحریک جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم کی بے لوث عوامی خدمت اور جدوجہد کا ثمر ہے، رابطہ کمیٹی رکن زاہد منصوری


اندرون سندھ سے نامزد حق پرست بلدیاتی امیدواروں کی کامیابیاں قائد تحریک جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم کی بے لوث عوامی خدمت اور جدوجہد کا ثمر ہے، رابطہ کمیٹی رکن زاہد منصوری
 Posted on: 11/20/2015
اندرون سندھ سے نامزد حق پرست بلدیاتی امیدواروں کی کامیابیاں قائد تحریک جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم کی بے لوث عوامی خدمت اور جدوجہد کا ثمر ہے، رابطہ کمیٹی رکن زاہد منصوری 
وہ نام نہاد سیاسی و مذہبی جماعتیں جو ایم کیوایم کے عوامی مینڈیٹ کو تسلیم نہیں کرتی ہیں ان کا مداری پن اور سیاسی دکانداری 
بھی 5دسمبر کے بعد بند ہوجائے گی، زاہد منصوری 
پی آئی بی کالونی ، محمود آباد اور گلشن اقبال میں منعقدہ انتخابی کارنر میٹنگوں کے شرکاء سے خطاب 
کراچی ۔۔۔20، نومبر2015ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن زاہد منصوری نے کہاہے کہ حیدرآباد ، میر پور خاص اور سکھر سے نامزد حق پرست بلدیاتی امیدواروں کی کامیابیاں قائد تحریک جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم کی بے لوث عوامی خدمت اور جدوجہد کا ثمر ہے اور کراچی میں 5دسمبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں ایم کیوایم کی زبردست انتخابی مہم اور عوامی جوش و خروش نے پیشگی طور پر ایم کیوایم کی فتح ثابت کردی ہے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے انتخابی مہم کے سلسلے میں پی آئی بی کالونی ، محمود آباد اور گلشن اقبال میں علیحدہ علیحدہ منعقدہ بڑی انتخابی کارنر میٹنگوں کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ایم کیوایم سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے رکن ابوبکر صدیقی بھی موجود تھے ۔ کارنر میٹنگوں میں نوجوانوں ،بزرگوں ، خواتین اور مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے معززین سے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی اور حق پرست امیدواروں کا خیر مقدم کرتے ہوئے انہیں بھاری اکثریت سے ووٹ دیکر کامیاب کرانے کا یقین دلایا ۔ کارنر میٹنگوں کے شرکاء سے اپنے خطاب میں زاہد منصوری نے کہاکہ حیدآباد ، میر پور خا ص اور سکھر سے حق پرست نامزد امیدواران کی بھاری اکثریت سے کامیابیوں سے واضح ہوگیا ہے کہ جناب الطا ف حسین ہی عوام کے ہر دلعزیز قائد اور ایم کیوایم ہی شہر کے عوام کی نمائندہ اورپسندیدہ جماعت ہے اور بلدیاتی انتخابات میں نامزد حق پرست امیدواروں کو ووٹ دیکر عوام نے ایم کیوایم کے خلاف جاری منفی پروپیگنڈوں اور سازشوں کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ عوامی طاقت ہی اصل طاقت ہے اور عوامی رائے عامہ کے بغیر کسی بھی جماعت کے خلاف سازشیں اور منفی پروپیگنڈے اس وقت تک کامیاب نہیں ہوسکتے جب تک کہ وہ سچ پر مبنی نہ ہوں اور ایم کیوایم اپنے قیام سے لیکر آج تک ان منفی پروپیگنڈوں اورسازشوں کاسامنا کرتی آئی ہے اور عوام کی حمایت کی بدولت آج ایک مرتبہ پھر سرخرو ہوچکی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اب وہ نام نہاد سیاسی و مذہبی جماعتیں جو ایم کیوایم کے عوامی مینڈیٹ کو تسلیم نہیں کرتی ہیں ان کا مداری پن اور سیاسی دکانداری بھی 5دسمبر کے بعد بند ہوجائے گی اور عوامی ووٹ ان جماعتوں کی اصلیت کو ایک بار پھر بے نقاب کردیں گے ۔ زاہد منصوری نے کارنر میٹنگوں کے شرکاء سے اپیل کی کہ وہ 5دسمبر کے دن صبح ہی صبح اپنے گھروں سے نکلیں اور نامزد حق پرست امیدواران کو زیادہ سے زیادہ ووٹ دیکر کامیاب کرائیں تاکہ ایم کیوایم اور شہر کے عوام کے خلاف سازشوں کے آگے بند باندھا جاسکے اور شہر کے عوام کو ان کے بنیادی حقوق کے دلائیں جاسکیں ۔ 

10/1/2024 5:22:54 PM