Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

حیدرآباد اور میر پور خاص سے نامزد حق پرست امیدواران کو بھاری اکثریت سے کامیابی پرمحبان پاکستان کی دلی مبارکباد


حیدرآباد اور میر پور خاص سے نامزد حق پرست امیدواران کو بھاری اکثریت سے کامیابی پرمحبان پاکستان کی دلی مبارکباد
 Posted on: 11/20/2015
حیدرآباد اور میر پور خاص سے نامزد حق پرست امیدواران کو بھاری اکثریت سے کامیابی پرمحبان پاکستان کی دلی مبارکباد
حق پرست امیدواران کی کامیابی ترقی و خوشحالی کی طرف ایک اور قدم ہے ،محبان پاکستان اوورسیز
نومنتخب بلدیاتی امیدواران جناب الطاف حسین کے فکرو فلسفہ اورنظریئے کے مطابق عوام کی بلاتفریق خدمت کریں ، محبان پاکستان کی تلقین 
دبئی ۔۔۔20، نومبر2015ء 
محبان پاکستان اوورسیز نے حیدرآباد اور میر پور خاص سے بلدیاتی الیکشن میں نامزد حق پرست امیدواران کو بھاری اکثریت سے کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے دلی مبارکباد پیش کی ہے اور کہا ہے کہ حق پرست امیدواران کی کامیابی حیدرآباد اور میر پور خاص شہر کی ترقی و خوشحالی کی طرف ایک اور قدم ہے۔اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کے خلاف جاری آپریشن ، چھاپے و گرفتاریوں ، ماوراے عدالت قتل اور کارکنان کو لاپتا کئے جانے کے جانے بے شمار واقعات کے باوجود حیدرآباد اور میر پور خاص کے عوام نے حق و سچ کا ساتھ نہیں چھوڑا اور نامزد حق پرست امیدواران کو بھاری اکثریت سے ووٹ دیکر کامیاب کرایا جس سے یہ بات ثابت ہوگئی ہے کہ ایم کیوایم عوام کی مقبول ترین جماعت ہے اور اس کے خلاف سازشیں کرنے والوں کو ایک مرتبہ پھر ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ حیدرآباداور میر پور خاص کے عوام جناب الطاف حسین کے دیوانے ہیں اور یہ دیوانگی کا ثبوت انہوں نے بلدیاتی انتخابات میں حق پرست امیدواروں کو بھاری اکثریت سے ووٹ دیکردیدیاہے ۔محبان پاکستان اوورسیزنے حیدرآباد اور میر پور خاص سے کامیاب ہونے والے حق پرست امیدواران کو تلقین کی کہ وہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کے فکر وفلسفہ اور نظریئے کے مطابق بلاتفریق عوامی خدمت کریں اور عوام کے مسائل کے حل کیلئے اپنی تمام تر صلاحتیں بروئے کار لائیں ۔ 

10/1/2024 5:21:43 PM