سپریم کورٹ نے سندھ میں من مانی حلقہ بندیوں کے خلاف فیصلہ دیکرعوام کے جذبات کے ترجمانی کی ہے ۔الطاف حسین
حلقہ بندیوں کے خلاف سپریم کورٹ کے فیصلے کا زبردست خیرمقدم کرتے ہیں۔الطاف حسین
لندن۔۔۔ 18 نومبر2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے سندھ میں حکومت کی جانب سے کی جانے والی حلقہ بندیوں کے خلاف سپریم کورٹ کے فیصلے کا زبردست خیرمقدم کیاہے ۔اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد سپریم کورٹ کافیصلہ اس بات کاثبوت ہے کہ پیپلزپارٹی کی حکومت سندھ کے شہری علاقوں کے عوام کوان کے نمائندگی کے حق سے محروم کرنے کیلئے من مانی حلقہ بندیاں کررہی ہے۔سپریم کورٹ نے ان من مانی حلقہ بندیوں کوکالعدم قراردینے کے ہائیکورٹ کے فیصلے کوبرقراررکھ کرعوام کے جذبات کے ترجمانی کی ہے جس پر عوام سپریم کورٹ کے شکرگزارہیں۔