سندھ میں پیپلزپارٹی کی حکومت کی جانب سے کی جانے والی حلقہ بندیوں کوکالعدم قراردینے کا سپریم کورٹ کا فیصلہ خوش آئندہے۔ رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
پیپلزپارٹی نے دیہی علاقوں کو شہری علاقوں میں شامل کرکے شہری علاقوں کو نمائندگی کے حق سے محروم کرنے کی کوشش کی
سپریم کورٹ نئے سرے سے کی جانے والی حلقہ بندیوں کی عوام کی امنگوں اورخواہشات کے مطابق تشکیل کو یقینی بنائے ۔رابطہ کمیٹی کی اپیل
کراچی ۔۔۔ 18 نومبر2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے سندھ میں پیپلزپارٹی کی حکومت کی جانب سے کی جانے والی حلقہ بندیوں کوکالعدم قراردینے کے سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم کیاہے ۔اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے اپنے سیاسی مفادات کیلئے سندھ میں غیرقانونی حلقہ بندیاں کیں اوردیہی علاقوں کو شہری علاقوں میں شامل کرکے شہری علاقوں کے عوام کو نمائندگی کےحق سے محروم کرنے کی کوشش کی ۔ایم کیوایم نے ان غیرقانونی حلقہ بندیوں کوعدالت میں چیلنج کیاتھااور سندھ ہائیکورٹ نے ان حلقہ بندیوں کوکالعدم قراردیدیااورآج سپریم کورٹ نے بھی سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کوبرقراررکھاہے۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ سپریم کورٹ کافیصلہ خوش آئند ہے اورہم سپریم کورٹ سے اپیل کرتے ہیں کہ سپریم کورٹ سندھ کے آٹھ اضلاع میں نئے سرے سے کی جانے والی حلقہ بندیوں کوعوام کی امنگوں اورخواہشات کے مطابق تشکیل دینے کو یقینی بنائے ۔