Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کراچی واٹراینڈ سیوریج بورڈ کے ریفرنڈم میں کامیابی جیت کا پہلا مرحلہ ہے بلدیاتی انتخابات میں بڑی کامیابیاں حاصل کریں گے،سینئر ڈپٹی کنونیرعامر خان


کراچی واٹراینڈ سیوریج بورڈ کے ریفرنڈم میں کامیابی جیت کا پہلا مرحلہ ہے بلدیاتی انتخابات میں بڑی کامیابیاں حاصل کریں گے،سینئر ڈپٹی کنونیرعامر خان
 Posted on: 11/17/2015
کراچی واٹراینڈ سیوریج بورڈ کے ریفرنڈم میں کامیابی جیت کا پہلا مرحلہ ہے بلدیاتی انتخابات میں بڑی کامیابیاں حاصل کریں گے،سینئر ڈپٹی کنونیرعامر خان
جناب الطاف حسین کے نظریے کو مشعل راہ بنا کر میدان عمل میں آئے اور اللہ نے بھر پور کامیابی سے ہمکنار کیا ،عامر خان
متحدہ ورکرز فرنٹ کی کامیابی پر واٹر بورڈ کے تمام محنت کشوں کے انتہائی مشکور ہیں، اسد کاظمی 
کراچی واٹر بورڈ کے ریفرنڈ م میں متحدہ ورکرز فرنٹ کی واضح اکثریت سے کامیابی کے بعدنائن زیروپر جمع ہونیوالے کارکنان سے گفتگو
کراچی ۔۔۔17نومبر2015ء
کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ میں17سال بعد ہونیوالے ریفرنڈم میں متحدہ قومی موومنٹ کی یونین متحدہ ورکرز فرنٹ کی بھر پور اکثریت سے کامیابی کے بعد جناب الطاف حسین کی رہائشگاہ العمروف نائن زیروپرمتحدہ ورکرز فرنٹ کے ذمہ دارا ن اور کارکنان کی جانب سے عظیم الشان جشن منایاگیا۔ اس سلسلے میں واٹر بورڈ سے کارکنان نو منتخب عہدیداران کے ہمراہ بڑی ریلی کی شکل میں نائن زیروپرپہنچے جن کا ایم کیوا یم کی رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان، اراکین رابطہ کمیٹی سید امین الحق، عادل خان ، محترمہ زریں مجید،لیبر ڈویژن کے انچارج اسد کاظمی و اراکین لیبر ڈویژن نے کارکنان کا استقبال کیا ۔جشن کے موقع پر کارکنان نے ایک دوسرے کو پھولوں کے ہار پہنائے اور مٹھیائیاں تقسیم کیں اور ڈھول کی تھاپ پر رقص والہانہ رقص کیا۔اس موقع عامر خان نے کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ واٹر بورڈ میں بھر پور کامیابی پر تمام مزدور مبارک باد کے مستحق ہیں ، کراچی میں گزشتہ تین سالوں سے جاری آپریشن کے دوران بلاجواز چھاپوں، گرفتاریوں ، ماورائے عدالت قتل سمیت نا انصافیوں کے باوجود ہم نے جناب الطاف حسین کے نظریے کو مشعل راہ بنا کر میدان عمل میں آنے کا فیصلہ کیا اور اللہ تعالیٰ نے شاندارکا میابی سے ہمکنا ر کیا۔انہوں نے کہاکہ واٹر بورڈ کے انتخابات میں کامیابی ہماری جیت کا پہلا مرحلہ ہے انشاء اللہ 19نومبر کو حیدرآباداور5دسمبر کو کراچی میں بڑی کامیابی حاصل کرکے جناب الطاف حسین اور عوام کو تحفہ دیں گے۔انہوں نے جناب الطاف حسین کی جانب سے واٹر بورڈ کے مزدوروں کو کامیابی پر دلی مبارک باد پیش کی۔لیبر ڈویژن کے انچارج اسد کاظمی نے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے واٹر بورڈ کے تمام محنت کشوں بالخصوص اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے محنت کشوں کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ واٹر بورڈ کے ریفرنڈ م میں متحدہ ورکرز فرنٹ کی کامیابی تمام مزدوروں ، محروموں اور محنت کشوں کی کامیابی اور جناب الطاف حسین کے نظریے کے کامیابی ہے۔
واضح رہے کہ کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ 17سال بعد 17نومبر2015ء کو ریفرنڈم کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں مختلف سیاسی جماعتوں کی حمایتی اور آزاد حیثیت میں 9یونینز نے حصہ لیا ۔ ریفرنڈم میں متحد ہ قومی موومنٹ کی یونین ’’ متحد ہ ورکرز فرنٹ ‘‘ نے کل7124ووٹ لیکر واضح کامیابی حاصل کی ۔





مزید تصاویر

10/1/2024 3:31:44 PM