ایم کیو ایم نے اختیارات صوبوں کو منتقل کروائے بدقسمتی سے صوبائی حکومتیں اقتدارنچلی سطح پر منتقلی سے گریزاں ہیں،ڈاکٹر فاروق ستار
ایم کیو ایم کی جدوجہد کی بدولت سندھ حکومت کو مختلف ٹیکسز کی مد میں اضافی رقم ملی مگر عوام کو اس کے ثمرات حاصل نہیں ہوئے
بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں سندھ اور پنجاب میں روایتی فتح پر میڈیا نے اس روایتی فتح کی تشہیر کی،شبیر احمد قائم خانی
حیدرآباد میں بلا مقابلہ ایم کیو ایم کے 60 فیصد نمائندے کامیاب ہوئے مگر متعصب میڈیا خاموش ہے،شبیر احمد قائم خانی
بلدیاتی انتخابی مہم کے سلسلے میں آفندی ٹاؤن میں مختلف برادری کے رہنماؤں اور معززین علاقہ سے گفتگو
حیدرآباد۔۔۔17 ،نومبر2015 ء
ایم کیو ایم نے اختیارات مرکز سے صوبوں کو منتقل کروائیں مگر بدقسمتی سے صوبائی حکومتیں اقتدار نیچلی سطح پر منتقلی سے قاصر ہیں۔ ان خیالات ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر فاروق ستار نے حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابی مہم کے سلسلے میں آفندی ٹاؤن میں مختلف برادری کے رہنماؤں اور معززین علاقہ سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن شبیر احمد قائم خانی ، ایم کیو ایم حیدرآباد کے زونل انچارج نوید شمسی و اراکین زونل کمیٹی ، حق پرست رکن صوبائی اسمبلی راشد خلجی سمیت قریشی برادری کے عہدیداران اور علاقے کے معززین بڑی تعداد میں موجود ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مقامی حکومتوں کا نظام ملک اور معاشرے کی ترقی کیلئے بہت ضروری ہے مگر بدقسمتی سے ہمارے حکمران مقامی حکومتوں کو صفائی و ستھرائی تک ہی محدود رکھنا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم نے ہمیشہ وفاق سے صوبے کو بااختیار بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کیا اور ایم کیو ایم کی جدوجہد کی بدولت سندھ حکومت کو مختلف ٹیکسز کی مد میں اضافی رقم ملی مگر سندھ شہری اور دیہی عوام کو اس کے ثمرات حاصل نہیں ہوئے ۔ انہوں نے کہا کہ پراپرٹی موٹر واے ، سیل ٹیکس کا اختیار مقامی حکومتوں کے پاس ہونا چاہیے تاکہ مقامی حکومتیں ملک اور معاشرے کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں ۔اس موقع پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے رکن شبیر احمد قائم خانی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں سندھ اور پنجاب میں روایتی فتح پر میڈیا نے بڑے زور اور شور سے اس روایتی فتح کی تشہیر کی مگر پاکستان کا واحد شہر حیدرآباد میں بلا مقابلہ ایم کیو ایم کے 60 فیصد نمائندے کامیاب ہوئے مگر متعصب پرست میڈیا خاموشی اختیار کیا ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے خلاف منفی پروپیگنڈا کرنے والے ایم کیو ایم کی عوامی حمایت سے بوہکلاہٹ کا شکار ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کی کارنر میٹنگز جلسوں کی شکل اختیار کر رہی ہیں جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ فتح حق پرستوں کامقد رہے ۔