Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

حیدرآباد کی عوام نے19 نومبرسے پہلے ہی بڑی تعداد میں حق پرستوں کو بلا مقابلہ کامیاب کرواکے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے،شبیر احمد قائم خانی


حیدرآباد کی عوام نے19 نومبرسے پہلے ہی بڑی تعداد میں حق پرستوں کو بلا مقابلہ کامیاب کرواکے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے،شبیر احمد قائم خانی
 Posted on: 11/17/2015
حیدرآباد کی عوام نے19 نومبرسے پہلے ہی بڑی تعداد میں حق پرستوں کو بلا مقابلہ کامیاب کرواکے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے،شبیر احمد قائم خانی
حق پر ست عوام 19نومبر کو منافقین اتحاد کا قلعہ قمع کر کے حق پرستی اور قائد سے والہانہ محبت کا ثبوت دینگے،نوید شمسی
پریٹ آباد میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں بھی ایم کیو ایم مخالفین کی ضمانتیں ضبط ہوجائینگی،سید فیصل سبزواری 
جناب الطاف حسین کی طرز سیاست سے خوفزدہ لوگوں نے مفادی و فسادی اتحاد بنا یا ہے،دلاور قریشی ایڈوکیٹ
بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے حیدرآباد سیکٹر C- کی یونین کونسل 12 اور سیکٹر A- میں ہونے والی کارنر میٹنگ سے بھی خطاب
حیدرآباد۔۔۔17 نومبر2015 ء
حیدرآباد کی عوام نے19 نومبرسے پہلے ہی حق پرست نمائندوں کو بلا مقابلہ کامیاب کراکر اپنا فیصلہ سنا دیا ہے۔ان خیالا ت کا اظہاررکن رابطہ کمیٹی شبیر احمد قائم خانی نے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے حیدرآباد سیکٹر C- کی یونین کونسل 12 اور سیکٹر A- میں ہونے والی کارنر میٹنگ سے بھی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کارنر میٹنگ میں ایم کیو ایم حیدرآباد کے زونل انچارج نوید شمسی و اراکین زونل کمیٹی ،حق پرست اراکین سندھ اسمبلی فیصل سبزواری،دلاور قریشی سیکٹرز کے ذمہ داران و کارکنان سمیت معززین و عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ 19 نومبر کو حیدرآباد کی عوام اور بالخصوص مائیں بہنیں اپنے ووٹ کی طاقت سے حق پرست نمائندوں کو کامیاب بنائیں گی اور اس شہر میں منافق سیاستدا نوں کا خاتمہ کردینگی ۔انہوں نے کہا کہ حیدرآباد تعمیر اتحاد کے نام سے بننے والے سیاسی اتحاد ذاتی مفادپرست سیاستدانوں کا گڈجوڑہے جوصرف اور صرف اپنے مفاد کیلئے تشکیل پایا ہے۔انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم ایک سیاسی حقیقت ہے جیسے ظلم و جبر سے ختم نہیں کیا جاسکتا ہے اور حیدرآباد سے بڑی تعداد میں حق پرست نمائندوں کی بلا مقابلہ کامیابی اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ کارنر میٹنگ سے ایم کیو ایم حیدرآباد کے زونل انچارج نوید شمسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد کی عوام باشعور عوام ہے جو منافق سیاسی جماعتوں اور انکے نام نہاد لیڈروں کے اصل چہروں سے اچھی طرح آشنا ہیں ۔انہوں نے کہا کہ 19نومبر کو منافقین اتحاد کا حق پر ست عوام قلعہ قمع کر دیگی اور اپنے ووٹ سے ایک بار پھر قائد تحریک جناب الطاف حسین کے نامزد امیدواران کو شاندار کامیابی سے ہمکنار کر کے حق پرستی اور قائد سے محبت کا ثبوت دینگے۔کارنر میٹنگ سے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی سید فیصل سبزواری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد شہر قائد تحریک جناب الطاف حسین کے متوالوں کا شہر ہے اور اس شہر میں بلدیاتی انتخابات کے نتائج عوام نے حق پرستوں کو کامیاب بنا کر پہلے ہی دے دیئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پریٹ آباد میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں حق پرست نمائندوں کا جو مقابلہ ہونے جارہا ہے وہ یقیناًاس کے نتائج بھی بلا مقابلہ والے سامنے آئینگے اور ایم کیو ایم مخالفین کی ضمانتیں ضبط ہوجائینگی ۔انہوں نے کہا کہ آپ کا ووٹ صرف ایم کیو ایم کو جانا چاہیے کیونکہ حیدرآباد میں بہت سی سیاسی جماعتوں کا اتحاد حق پرستی کے خلاف ہے اور ان باطل قوتوں کے سامنے ایم کیو ایم ایک چٹان کی مانند کھڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ 10 یا 11 جماعتوں کا اتحاد ہویا 111 جماعتوں کا اتحاد ہو فتح صرف حق پرست نمائندوں کی ہوگی ۔کارنر میٹنگ سے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی دلاور قریشی ایڈوکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کی طرز سیاست سے خائف لوگوں نے 10 مفادای و فسادی اتحاد بنا یا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد شہر میں مفادی اور فسادی لوگوں کی کوئی جگہ نہیں یہ شہر صرف حق پرستوں کا شہر ہے ۔کارنر میٹنگ سے دیگر ذمہ داران نے بھی خطاب کیا۔ 

10/1/2024 3:27:48 PM