Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا سپریم کورٹ کی جانب سے مون گارڈن کے مکینوں کے حق میں فیصلے کا خیرمقدم


ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا سپریم کورٹ کی جانب سے مون گارڈن کے مکینوں کے حق میں فیصلے کا خیرمقدم
 Posted on: 11/17/2015
ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا سپریم کورٹ کی جانب سے مون گارڈن کے مکینوں کے حق میں فیصلے کا خیرمقدم 
مون گارڈن کے مکین ہائی کورٹ کے فیصلے کے باعث گزشتہ دنوں سے شدید ذہنی کرب اور اذیت کا نہ صرف شکار تھے 
بلکہ ایک عرصے سے انصاف کے متلاشی تھے، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
مون گارڈن کے مکینوں کی خبر گیری کرنے اور معاملے کو اٹھانے پر حق پرست ارکان قومی وصوبائی اسمبلی اور ایم کیوایم لیگل ایڈ کمیٹی کو رابطہ کمیٹی کا زبردست خراج تحسین 
کراچی ۔۔۔17، نومبر2015ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے سپریم کورٹ کی جانب سے مون گارڈن کے مکینوں کے حق میں فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے اور مون گارڈن کے مکینوں کو دلی مبارکباد پیش کی ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ مون گارڈن کے مکین ہائی کورٹ کے فیصلے کے باعث گزشتہ دنوں سے شدید ذہنی کرب اور اذیت کا نہ صرف شکار تھے بلکہ ایک عرصے سے انصاف کے متلاشی تھے اور سپریم کورٹ کا مون گارڈن ک مکینوں کے حق میں فیصلہ انتہائی خوش آئند ہے جس سے مکینوں نے سکھ کا سانس لیا ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے مون گارڈن کے مکینوں کی خبر گیری کرنے اور اس معاملے کو اٹھانے پر حق پرست ارکان قومی وصوبائی اسمبلی اور ایم کیوایم لیگل ایڈ کمیٹی کو زبردست خراج تحسین بھی پیش کیا ۔ 

10/1/2024 3:28:29 PM