اشتیاق احمد کے انتقال پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کااظہار تعزیت
مرحوم کی تحریریں لوگوں کے ذہنوں میں جگہ بنالیتی تھیں ، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
کراچی ۔۔۔17، نومبر2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے معروف ناول نگار اشتیاق احمد کے انتقال پر گہرے دکھ اورافسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ اشیاق احمد مرحوم کی تحریریں لوگوں کے ذہنوں میں جگہ بنالیتی تھیں اور مرحوم کے انتقال سے لوگ سبق آموز تحریریں لکھنے والی شخصیت سے محروم ہوگئے ۔ رابطہ کمیٹی نے مرحوم کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہا رکرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جواررحمت میں جگہ عطا فرمائے اور سوگواران کو صبرجمیل عطاکر۔ (آمین)