Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

17نومبر کے واٹر بورڈ ریفرنڈم میں ورکرز فرنٹ، آبکار ورکرز یونین محنت کش اور لیبر لیگ نے ایم کیو ایم کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کردیا


17نومبر کے واٹر بورڈ ریفرنڈم میں ورکرز فرنٹ، آبکار ورکرز یونین محنت کش اور لیبر لیگ نے ایم کیو ایم کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کردیا
 Posted on: 11/15/2015
17نومبر کے واٹر بورڈ ریفرنڈم میں ورکرز فرنٹ، آبکار ورکرز یونین محنت کش اور لیبر لیگ نے ایم کیو ایم کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کردیا
یونینز کی حمایت خوش آئند ہے 17نومبر کو حق پرستوں کی جیت سے واٹر بورڈ میں نیا سور ج طلوع ہوگا ، سید امین الحق 
مزدور کسی بھی معاشر ے میں سر کا تاج اور معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ، عادل خان
یونینز کے بڑے وفد کا نائن زیرو کا دورہ رابطہ کمیٹی اراکین سید امین الحق اور عادل خان نے خوش آمدید کیا
کراچی۔۔۔15نومبر2015ء
17نومبر کو واٹر بورڈ میں ہونیوالے ریفرنڈم میں 4یونیوں نے متحدہ قومی موومنٹ کی بھر پور حمایت کا اعلان کردیا ۔ اتوار کی شام ورکرز فرنٹ ، آبکار ورکرز یونین، محنت کش یونین اور لیبر لیگ کے ذمہ داران اور کارکنان پر مبنی بڑے وفد نے نائن زیرو کا دورہ کیا ۔اس موقع پر ورکرز فرنٹ کی قیادت چےئر مین ارشاد کاظمی ، صدر سید رشید ، جنرل سیکریٹری عبد القیوم، آبکار ورکرز یونین کی سربراہی راشد جمال، محنت کش یونین کی قیادت صدر محمد رفیق اور لیبر لیگ کی قیادت سیکریٹری محمد فہیم خان کر رہے تھے۔اس موقع پر ایم کیوا یم رابطہ کمیٹی کے اراکین سید امین الحق اور عاد ل خان نے یونینز کے وفد کا استقبال کیا اور انہیں جناب الطاف حسین کی جانب سے واٹر بورڈ ریفر نڈم میں ایم کیو ایم کی حمایت پر شکریہ اداکیا۔اس موقع پر سید امین الحق نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ورکرز یونینز کی جانب سے حمایت کا اعلان خوش آئند ہے اور اس حمایت کے بعد واٹر بورڈ میں ایم کیوا یم کی جیت مزید یقینی ہوگئی ہے۔انہوں نے کہاکہ واٹر بورڈ میں ہونیوالے ریفرنڈم بلدیاتی انتخابات کا آئینہ ہوں گے اور 17نومبر کو حق پرستوں کی جیت کے ساتھ واٹر بورڈ میں نیا سورج طلوع ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ جناب الطاف حسین کی تعلیمات کے مطابق ایم کیو ایم بلا تفریق رنگ و نسل عوام کی خدمت کر رہی ہے جس کا واضح ثبوت ملک کی مختلف قومیتوں اور زبانوں کے افراد کا ایم کیوا یم میں اعلیٰ ذمہ دارایوں پرہوناہے،لیبر ڈویژن میرٹ کی بنیاد پر مزدوروں کے حقوق ادا کرنے کی کوشش کرے کی اور واٹر بورڈ میں مسائل کا خاتمہ یقینی بنائے گی۔عادل خان نے کہاکہ مزدور کسی بھی معاشر ے میں گھر سر کا تاج اور معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے لہٰذا انکے حقوق کیلئے آواز اُٹھانا معاشرے کے ہر فرد کی ذ مہ داری ہے۔انہوں نے کہاکہ ہمیں ماضی میں اپنی غلطیوں کا ادراک ہے اور ہم انکے ازالہ اور اپنے احتساب کی کوششیں کریں گے تاکہ واٹر بورڈ کا تحفظ یقینی بنایا جاسکے اور مزدوروں کو حقو ق دلائے جا سکیں ۔اس موقع پر یونینز کے ذمہ داران نے رابطہ کمیٹی اراکین کا شکریہ اداکرتے ہوئے امید کا اظہار کیا کہ ایم کیو ایم واٹر بورڈ میں مزدوروں کیلئے عملی طور سے اقدامات کرے گی اور جو وعدے کئے گئے ہیں انہیں ہر ممکن پورا کیا جائے گا،انہوں نے کہا کہ ایم کیوا یم ایک مسلمہ حقیقت ہے اسی وجہ سے واٹر بورڈ ریفرنڈم میں غیر مشروط حمایت کا اعلان کیاہے۔اس موقع پر دونوں جانب سے واٹر بورڈ ریفرنڈم میں کامیابی کیلئے تجاویز پر تبادلہ خیا ل کیا گیا اور ایک دوسرے کو بھر پور تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی ۔ملاقات کے موقع پر لیبر ڈویژن کے انچارج اسد کاظمی اور جوائنٹ انچارج ارشد انصاری بھی موجود تھے۔

10/1/2024 3:30:34 PM