Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سندھ کو مسائلستان بنادیاگیا ہے،بلدیاتی انتخابات جیت کر کراچی سمیت سندھ بھرمیں ترقیاتی کام کریں گے ، ڈاکٹر محمد فاروق ستار


سندھ کو مسائلستان بنادیاگیا ہے،بلدیاتی انتخابات جیت کر کراچی سمیت سندھ بھرمیں ترقیاتی کام کریں گے ، ڈاکٹر محمد فاروق ستار
 Posted on: 11/15/2015
سندھ کو مسائلستان بنادیاگیا ہے،بلدیاتی انتخابات جیت کر کراچی سمیت سندھ بھرمیں ترقیاتی کام کریں گے ، ڈاکٹر محمد فاروق ستار
پیپلزپارٹی سرکاری مشینری کے ذریعے بلدیاتی انتخابات جیتنا چاہتی ہے الیکشن کمیشن نوٹس لے 
میر پور خاص میں بلدیاتی جلسہ عام سے قبل پریس کانفرنس سے ایم کیو ایم رہنما کا خطاب
میرپورخاص۔۔۔15نومبر2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے سینئر رہنما ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے بعد ایم کیوایم عوام کی بھلائی ،کرپشن کے خاتمے اور منتخب بلدیاتی اداروں کو بااختیار اور مضبوط بنانے کی تحریک شروع کریگی ،بلدیاتی انتخابات سات سال قبل ہونا چاہئے تھے جس میں تاخیر کی ذمہ دار پیپلزپارٹی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میرپورخاص کے مہاجرکالونی گراؤنڈ میں بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں جلسہ عام سے قبل پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی والے صوبائی حکومت ،سرکاری مشینری وڈیروں اور بااثر شخصیات کے ذریعے بلدیاتی انتخابات جیتنا چاہتی الیکشن کمیشن اس کانوٹس لیتے ہوئے عوام کو اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کا آزادانہ ماحول فراہم کرنا چاہئے ،اگر پولنگ کے موقع پر کسی بھی طریقے سے عوام کو ان کے ووٹ دینے کے حق سے محروم کیا گیا تو عوامی رد عمل بھی سامنے آسکتا ہے ۔انہوں نے کہا یہ تاثر ابھی بھی ہے کہ ایم کیو ایم کے میدان کو چھین کر کسی اور کو دینے کی سازش کی جارہی ہے ،ایم کیوایم آج بھی عوام کے دلوں میں موجود ہے جس کاثبوت کراچی میں ہونے والا قومی اسمبلی کا ضمنی انتخاب اور کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابی نتائج ہیں انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں بھی ایم کیو ایم ریکارڈ کامیابی حاصل کرے گی ،عوام نے اپنا فیصلہ دیدیا ہے ،کراچی کے علاوہ حیدرآباد ،میرپورخاص اور نواب شاہ کا میئراور چیئر مین بھی ایم کیوایم کا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف سے 160ارب روپے حساب مانگنے والے پہلے 420ارب روپے کا حساب دیں یوں محسوس ہوتا ہے کہ 420ارب روپے چارسوبیسی کرنے والوں کو دیدئے گئے ہیں یہ رقم کہاں خرچ ہوئی ہے پورا سندھ مسائلستان بنا ہوا ہے ،انہوں نے کہا کہ ہم کراچی کے ساتھ ساتھ سندھ کے دیگر شہروں اور دیہاتوں میں بھی ترقی لائیں گے ۔


10/1/2024 3:28:28 PM