Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

مخیرحضرات ایم کیوایم کی فلاحی سرگرمیوں کوجاری رکھنے کیلئے حسب توفیق عطیات دیں ۔الطاف حسین


مخیرحضرات ایم کیوایم کی فلاحی سرگرمیوں کوجاری رکھنے کیلئے حسب توفیق عطیات دیں ۔الطاف حسین
 Posted on: 11/14/2015
مخیرحضرات ایم کیوایم کی فلاحی سرگرمیوں کوجاری رکھنے کیلئے حسب توفیق عطیات دیں ۔الطاف حسین
لندن ۔۔۔ 14نومبر2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے مخیرحضرات سے اپیل کی ہے کہ وہ ایم کیوایم کی فلاحی سرگرمیوں کوجاری رکھنے کیلئے حسب توفیق عطیات دیں ۔ انہوں نے یہ اپیل آج حیدرآبادمیں تاجروں، عمائدین شہرکے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کی جس میں ایم کیوایم کے عہدیداروں اورنامزدامیدواروں نے بھی شرکت کی ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ عمران خان اپنے شوکت خانم اسپتال اورکالج کیلئے ملک اوربیرون ملک فنڈجمع کرتے ہیں،انہوں نے کراچی میں بھی فنڈجمع کیا، عیدالاضحی کے موقع پر تحریک انصاف اورجماعت اسلامی کو قربانی کی کھالیں جمع کرنے کی مکمل آزادی دی گئی لیکن ہمارے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کونہ تورمضان المبارک میں زکوٰۃ فطرہ جمع کی اجازت دی گئی اورنہ ہی عیدالاضحی کے موقع پر قربانی کی کھالیں جمع کرنے دی گئی جبکہ خدمت خلق فاؤنڈیشن نے کراچی ، حیدرآبادمیں اسپتال ، ڈسپنسری، ایمبولینس سینٹرز قائم کئے اورملک بھرمیں فلاحی سرگرمیاں انجام دیں۔خدمت خلق فاؤنڈیشن سال بھرہزاروں بیواؤں، یتیموں اورنادارطلبہ کی کفالت کرتی ہے لیکن فنڈز کی کمی کے باعث اسے بیواؤں، یتیموں اور نادار طلبہ کی کفالت میں شدیددشواری کاسامناہے۔ انہوں نے اجتماع میں موجود صنعتکاروں ،تاجروں اوردیگرمخیرحضرات سے اپیل کی کہ وہ حسب توفیق عطیات دیں تاکہ ہم غریبوں کی بڑھ چڑھ کرمددکرسکیں۔ جناب الطاف حسین کی اس اپیل پر اجتماع میں موجود تاجروں، صنعتکاروں اوردیگرمخیرحضرات نے بڑھ چڑھ کرعطیات دینے کے اعلانات کئے ۔ 

10/1/2024 3:30:48 PM