Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

19،نومبرکے بلدیاتی الیکشن میں حق پرست امیدوار کی شاندارفتح سے ہمکنارہونگے ،کشورزہرا،عشرت بیگم ،فوزیہ ناصر


19،نومبرکے بلدیاتی الیکشن میں حق پرست امیدوار کی شاندارفتح سے ہمکنارہونگے ،کشورزہرا،عشرت بیگم ،فوزیہ ناصر
 Posted on: 11/14/2015
19،نومبرکے بلدیاتی الیکشن میں حق پرست امیدوار کی شاندارفتح سے ہمکنارہونگے ،کشورزہرا،عشرت بیگم ،فوزیہ ناصر
ایم کیوایم نے متوسط طبقے کے باصلاحیت نوجوانوں کو ملک کے اعلیٰ ایوانوں میں بھیج کرملک سے موروثی سیاست کاخاتمہ کیا
میرپورخاص میںیوسی1،نانامل اوریوسی3میں خواتین کی کارنرمیٹنگزسے کشورزہرا،عشرت بیگم،فوزیہ ناصراوردیگرکاخطاب
میرپورخاص:۔۔۔14؍نومبر2015ء
میرپورخاص میں عوام کاجوش وخروش اس بات کی گواہی دے رہاہے کہ 19،نومبرکے بلدیاتی الیکشن میں حق پرست امیدوار کی شاندارفتح سے ہمکنارہونگے اور باطل پرست قوتوں کی شکست فاش کاسامناکرناپڑے گا۔ان خیالات کا اظہار متحدہ قومی موومنٹ کی رُکن رابطہ کمیٹی زریں مجید ، شعبہ خواتین کراچی کی انچارج کشور زہرہ ،رکن STCعشرت بیگم اور شعبہ خواتین میرپوخاص کی انچارج فوزیہ ناصر نے یوسی میرواہ یوسی 1، ٹاٹا مل اور یوسی 3میں خواتین کی کارنر میٹنگز میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم ملک کی واحد جماعت ہے جس نے تعلیم یافتہ غریب اور متوسط طبقے کے نوجوانوں کو ملک کے اعلیٰ ایوانوں میں بھیج کر اس ملک میں نئی روایت کو جنم دیااورموروثی سیاست کاخاتمہ کیا۔انہوں نے کہاکہ متحدہ قومی موومنٹ سے پہلے اس ملک میں صرف وڈیرئے ،سرمایہ دار اور جاگیر دار ہی اعلیٰ ایوانوں سمیت لوکل گورنمنٹ پر قابض تھے لیکن ایم کیوایم کے قائد تحریک جناب الطاف حُسین نے اس ملک میں بنیادی حقوق سے محروم غریب اور مظلوم عوام کے حقوق کے حصول کی نہ صرف آواز بلند کی بلکہ خود عملی جدوجہد کرتے ہوئے ملک کے 98فیصد غریب اور مظلوم عوام کو متحدہ قومی موومنٹ کے پلیٹ فارم پر متحد کرکے ظلم سہنے کے بجائے آواز حق بلند کرنے کی ہمت اور حوصلہ پیدا کیا۔ انہوں نے کہا کہ حق پرست مظلوم عوام 19نومبر کو ہونے والے بلدیاتی الیکشن میں قائد تحریک کے نامز د حق پرست اُمیدوار وں کے انتخابی نشان پتنگ پر مہر لگا کر حق پرستوں کو کامیاب بنا کر ظلم پرست قوتوں کو شکست دیں گے۔ ملک بھر کے غریب مظلوم عوام صرف اور صر ف قائدتحریک جناب الطاف حُسین بھائی کے ساتھ ہیں ۔ 

12/21/2024 8:04:42 PM