Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

نوابشاہ میں ایم کیوایم کی بلدیاتی انتخابی مہم زور و شور سے جاری ، حق پرست رکن قو اسمبلی ساجد احمد نے انتخابی دفاتر میں پرچم کشائیاں کیں


نوابشاہ میں ایم کیوایم کی بلدیاتی انتخابی مہم زور و شور سے جاری ، حق پرست رکن قو اسمبلی ساجد احمد نے انتخابی دفاتر میں پرچم کشائیاں کیں
 Posted on: 11/14/2015
نوابشاہ میں ایم کیوایم کی بلدیاتی انتخابی مہم زور و شور سے جاری ، حق پرست رکن قو اسمبلی ساجد احمد نے انتخابی دفاتر میں پرچم کشائیاں کیں 
اقتدار صرف وڈیروں جاگیرداروں اور ان کی اولادوں کی میراث نہیں ہے ، رکن قومی اسمبلی ساجد احمد 
نوابشاہ سیکڑ B کے وارڈز12اور15 میں منعقد کی گئی کارنر زمیٹنگز کے شرکاء سے خطاب
نوا ب شاہ۔۔۔14، نومبر2015ء 
19نومبر2015نواب شاہ کی تاریخ کو بدل دیگا بلدیاتی الیکشن میں حق پرستوں کی کامیابی نواب شاہ کی غیور عوام کے ووٹوں کی طاقت سے ہوگی ۔ ان خیالات کا اظہار ایم کیوایم کے رکن قومی اسمبلی ساجد احمد نے ایم کیوایم کی بلدیاتی انتخابی مہم کے سلسلے میں نوابشاہ سیکڑ B کے وارڈز12اور15 میں منعقد کی گئی کارنر زمیٹنگز کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس سے قبل انہوں نے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی فیصل سبزواری ،ہیر سوہو باجی متحدہ قومی موومنٹ نواب شاہ زون کے زونل انچارج ایڈوکیٹ عبدالمجید ،زونل ممبران معظم خان فرحان علی نے وارڈ نمبر18کے مختلف علاقوں میں پرچم کشائی کی۔ بعد ازاں سیکڑ Cکے وارڈ 21اور24میں رکن صوبائی اسمبلی فیصل سبزواری زونل انچارج ایڈوکیٹ عبدالمجید زونل ممبران توقیر احمد خانزادہ شبیر ملک راؤ شاہد علی نے وارڈ کے معززین سے ملاقتیں کیں اور پرچم کشائیاں کیں اس دوران کارکنان و عوام کی کثیر تعداد ان کے ہمراہ موجود تھی جو کہ ریلی کی صورت میں زونل آفس تک پہنچے تھے ۔کارنر میٹنگوں سے خطاب کرتے ہوئے حق پرست رکن قومی اسمبلی ساجد احمد نے کہاکہ قائد تحریک الطاف حسین نے ہمیشہ سے 98فیصد غریب و متوسط طبقہ سے تعلق رکھنے والی غیور عوام کو ان کے حقوق دلانے کیلئے ایوانوں اور اسمبلیوں سمیت ہر پلیٹ فارم پر آواز بلند کی ،قائد تحریک الطاف حسین نے مڈل کلاس طبقے کی قیادت کو ایوانوں اور اسمبلیوں میں پہنچاکر یہ ثابت کیا کہ اقتدار صرف وڈیروں جاگیرداروں اور ان کی اولادوں تک محدود نہیں غریب و متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والی عوام کے مسائل بڑی بڑی گاڑیوں میں سفر کرنے والے نہیں بلکہ غریب و متوسط طبقہ سے کامیاب ہوکر اسمبلی میں جانے والے ہی جانتے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سے جاگیرداران وڈیرانہ اور جابرانہ نظام کا خاتمہ صرف قائد تحریک الطاف حسین کی قیادت میں ممکن ہے پاکستان پر قابض کرپٹ اور جابر حکمرانوں نے پاکستان کو نوچ نوچ کر کھایا اور پاکستان کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک رکھا ۔ انہوں نے اپیل کی کہ 19نومبر کو نوابشاہ کے عوام حق پرست امیدواران کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں ۔ 

10/1/2024 3:30:24 PM