Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابا ت کے حوالے سے متحدہ قومی موومنٹ کی انتخابی مہم زور شور سے جاری ہے


حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابا ت کے حوالے سے متحدہ قومی موومنٹ کی انتخابی مہم زور شور سے جاری ہے
 Posted on: 11/14/2015
حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابا ت کے حوالے سے متحدہ قومی موومنٹ کی انتخابی مہم زور شور سے جاری ہے
رابطہ کمیٹی کے اراکین شبیر احمد قائمخانی ، ریحانہ نسرین ، سندھ تنظیمی کمیٹی کے اراکین ڈاکٹر فوزیہ ، زاھدہ بیگم ، ظفر راجپوت ،ایم کیو ایم حیدرآباد کے زونل انچارج نوید شمسی واراکین زونل کمیٹی اور حق پر ست رکن قومی اسمبلی سید وسیم حسین نے صرافہ ایسو سی ایشن ، تاجران فقیر کا پڑ ھ ایسوسی ایشن اور ریشم بازار میں علیحدہ علیحدہ ذمہ داران اور عوام سے ملاقاتیں کیں 
پاکستان کے 98 فیصد عوام آزادی کے 60 برس گزر جانے کے باوجود آج بھی اپنے بنیادی حقوق سے یکسر 
محروم ہیں، رکن رابطہ کمیٹی شبیر احمد قائمخانی
جناب الطاف حسین ایسی سیاست کو منافقت سمجھتے ہیں جو خدمت کے جذبے سے عاری ہو ،رکن رابطہ کمیٹی ریحانہ نسرین
متحدہ قومی موومنٹ بلا رنگ و نسل عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ، زونل انچارج نوید شمسی 
حیدرآباد ۔۔۔14 ،نومبر،2015 ء 
حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابا ت کے حوالے سے متحدہ قومی موومنٹ کی انتخابی مہم زور شور سے جاری ہے اس سلسلے میں متحدہ قومی موومنٹ رابطہ کمیٹی کے اراکین شبیر احمد قائمخانی ، ریحانہ نسرین ، سندھ تنظیمی کمیٹی کے اراکین ڈاکٹر فوزیہ ، زاھدہ بیگم ، ظفر راجپوت ،ایم کیو ایم حیدرآباد کے زونل انچارج نوید شمسی واراکین زونل کمیٹی اور حق پر ست رکن قومی اسمبلی سید وسیم حسین نے صرافہ ایسو سی ایشن ، تاجران فقیر کا پڑ ھ ایسوسی ایشن اور ریشم بازار میں علیحدہ علیحدہ ذمہ داران اور عوام سے ملاقاتیں کیں اور انہیں حیدرآباد شہر سے حق پرست امیدواران کو کامیاب بنانے کی درخواست کی ۔ اس موقع پر رکن رابطہ کمیٹی شبیر احمد قائخانی نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے 98 فیصد عوام آزادی کے 60 برس گزر جانے کے باوجود آج بھی اپنے بنیادی حقوق ،سماجی انصاف ،یکساں مواقع ،قانون کی حکمرانی اور ریاستی معاملات میں حصہ داری سے یکسر محروم ہیں ،انہوں نے کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جدجہد کا مقصد اقتدار حاصل کرنا نہیں ہے اگر ان کو اقتدار کی لالچ ہوتی تو وہ جلاوطنی کی زندگی نہیں گزارتے وہ چاہتے ہیں کہ پاکستان کا مستقبل 98 فیصد عوام کے ہاتھوں میں ہو تاکہ پاکستان کی سالمیت ہمیشہ قائم و دائم رہے،اس موقع پر رکن رابطہ کمیٹی ریحانہ نسرین نے کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین ایسی سیاست کو منافقت کی سیاست سمجھتے ہیں جو خدمت کے جذبے سے عاری ہو یہی وجہ ہے کہ MQM نے اپنا نصب العین عوامی خدمت کو بنایا ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ نے ملک کی ترقی و خوشحالی کے لئے عملی جدوجہد کی اور انشاء اللہ19نومبر کوحیدرآباد کی عوام کو نام نہاد سیاسی بازیگروں کو مسترد کر کے حق پرست نمائندوں کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنائے گی۔اس موقع پرایم کیو ایم حیدرآباد کے زونل انچارج نوید شمسی نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ بلا رنگ و نسل عوام کی خدمت پر یقین رکھتی اور ملک کی وہ واحد سیاسی جماعت ہے جو غریب و متوسط طبقے کے افراد پر مشتمل ہے اور ملک کے 98 فیصد محروم و مظلوم عوام کے حقوق کے لئے جدوجہد کررہی ہے اور اس جدو جہد میں عوام کا ساتھ یقیناًحق پر ست نمائندوں کے ساتھ ہوگا ۔ اس مو قع پر ایسوسی ایشن کے عہدیداران اور معززین نے رابطہ کمیٹی ، ایم کیو ایم کے ذمہ دارن اور حق پرست نمائندوں کواپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

10/1/2024 3:31:28 PM