حق پرست نمائندے ہی عوام کے ووٹوں کے صحیح حق دار ہیں،رکن رابطہ کمیٹی ریحانہ نسرین
حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کی مہم کے سلسلے میں متحدہ قومی موومنٹ رابطہ کمیٹی کی رکن ریحانہ نسرین ،ایم کیو ایم سندھ تنظیمی کمیٹی کی اراکین زاہدہ
بیگم ، ڈاکٹر فوزیہ ،ایم کیو ایم شعبہ خواتین حیدرآباد کی انچارج رضوانہ اسلم و دیگر شعبہ خواتین کی ذمہ داران کا سٹی اور لطیف آباد میں حق پرست اُمیدواران کی انتخابی مہم کے سلسلے میں گھر گھر جا کر عوام سے رابطہ اورحق پرست اُمیدواران کے منشور پر مبنی ہینڈ بلز کی تقسیم
حیدرآباد۔۔۔11 ،نومبر،2015 ء
حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کی مہم کے سلسلے میں متحدہ قومی موومنٹ رابطہ کمیٹی کی رکن ریحانہ نسرین ،ایم کیو ایم سندھ تنظیمی کمیٹی کی اراکین زاہدہ بیگم، ڈاکٹر فوزیہ، شعبہ خواتین حیدرآباد کی انچارج رضوانہ اسلم و اراکین اور دیگر ذمہ داران نے سٹی اور لطیف آباد میں حق پرست اُمیدواران کی انتخابی مہم کے سلسلے میں گھر گھر جا کر عوام سے رابطہ کیا اورحق پرست اُمیدواران کے منشور پر مبنی ہینڈ بل تقسیم کیئے ۔عوامی رابطہ مہم کے دوران رکن رابطہ کمیٹی ریحانہ نسرین نے خواتین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حق پرست نمائندے ہی آپ کے ووٹوں کے صحیح حق دار ہیں ان کا ماضی اور حال دونوں ہی عوام کے سامنے ہے۔ انہوں نے کہا کہ قائدِ تحریک جناب الطاف حسین کے نامزد حق پرست نمائندے صرف اور صرف عوامی خدمت کے جذبے سے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں اور انہیں کامیاب کرانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ طاقتیں جو ایم کیو ایم اور قائدِ تحریک جناب الطاف حسین کے خلاف منفی پروپیگنڈاکرتی ہیں وہ ایم کیو ایم کی حق پرستانہ جدوجہد سے خائف ہیں ۔انہوں نے کہا کہ حیدرآباد شہر قائدِ تحریک جناب الطاف حسین کا شہر ہے اور حیدرآباد کے عوام کو قائدِ تحریک جناب الطاف حسین سے جدا کرنا کسی باطل قوت کے بس میں نہیں ۔