Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم درحقیقت اقتدار کی طاقت کو عوام کی دہلیز تک پہنچانے کا عزم رکھتی ہے ، رکن سی ای سی حیدر عباس رضوی


ایم کیوایم درحقیقت اقتدار کی طاقت کو عوام کی دہلیز تک پہنچانے کا عزم رکھتی ہے ، رکن سی ای سی حیدر عباس رضوی
 Posted on: 11/10/2015
ایم کیوایم درحقیقت اقتدار کی طاقت کو عوام کی دہلیز تک پہنچانے کا عزم رکھتی ہے ، رکن سی ای سی حیدر عباس رضوی 
میر پور خاص وارڈ نمبر18، 19اور 20میں بلدیاتی الیکشن کی مہم کیلئے منعقدہ کارنر میٹنگوں کے شرکاء سے خطاب 
حیدر عباس رضوی اور فیصل سبزواری نے میر پور خاص میں بلدیاتی انتخابی مہم کے سلسلے میں مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام سمیت پٹھان اور آریسر برادریوں کے سرکردہ سے ملاقاتیں بھی کیں 
میر پورخاص ۔۔۔10، نومبر2015ء 
متحدہ قومی موومنٹ میر پور خاص زون کے زیرا ہتمام بلدیاتی الیکشن 2015ء کی انتخابی مہم بھر پور انداز میں جاری ہے ۔ اس سلسلے میں میر پور خاص میں کارنر میٹنگوں کا انعقاد کیاجارہا ہے اور گھر گھر عوام سے رابطے کئے جارہے ہیں۔ انتخابی مہم کے سلسلے میں ایم کیوایم سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے رکن حید ر عباس رضوی اور حق پرست رکن سندھ اسمبلی فیصل سبزواری نے میر پور خاص وارڈ نمبر18، 19اور 20میں بلدیاتی الیکشن کی مہم کیلئے منعقدہ کارنر میٹنگوں کے شرکاء خطاب کیا اور مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام اور اور وارڈ نمبر 45میں پٹھان اور آریسر برادریوں کے سرکردہ افراد سے ملاقاتیں کیں اور ان سے بلدیاتی انتخابات میں نامزد حق پرست امیدواران کو بھاری اکثریت سے ووٹ دیکر کامیاب کرانے کی اپیل کی ۔ کارنر میٹنگوں کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سی ای سی کے رکن حیدر عباس رضوی نے کہا کہ حق پرستی کی شمع کو سازشوں کے ذریعے نہیں بجھایا جا سکتا ،متحدہ قومی موومنٹ ملک کے غریب اور متوسط طبقے کی واحد نمائندہ جماعت ہے جس نے غریب اور تعلیم یافتہ نوجوانوں کو ٹکٹ دیا جو اس بات کا کھلا ثبوت ہے ایم کیوایم درحقیقت اقتدار کی طاقت کو عوام کی دہلیز تک پہنچانے کا عزم رکھتی ہے اور یہی وجہ کے استحصالی عناصر اور کرپٹ بیوروکریسی مسلسل سازشیں کرکے حق پرستی کی شمع کو بجھانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ میرپورخاص کی عوام قائد تحریک جناب الطاف حُسین کی ولولہ انگیز قیادت میں ایک ہیں اور اس بات کا تہیہ کیئے ہوئے ہیں کہ وہ اپنے اتحاد اور اتفاق سے ہر قسم کی سازش کو ناکام بنا کر 19نومبر کو حق پرست اُمیدواران کو جیتوائیں گے۔ اس موقع پر انہوں نے ماوٗں بہنوں اور بزرگوں سے پرزور اپیل کی کہ وہ 19نومبر کو سارے کام کاج بالائے طاق رکھ کر جوق در جوق پولنگ اسٹیشن جا کر اپنا ووٹ کاسٹ کروائیں اور قائدتحریک الطاف حُسین کو فتح کا تحفہ دیں ۔ کارنر میٹنگوں سے میرپورخاص زون کے انچارج مجیب الحق اور زونل ممبر اسلم قریشی، خالد تبسم نے بھی خطاب کیا۔ 

10/1/2024 3:30:17 PM