Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

قائد تحریک جناب الطاف حسین کی فکراور نظریہ ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کا ضامن ہے،اسلم آفریدی رکن رابطہ کمیٹی ایم کیو ایم


قائد تحریک جناب الطاف حسین کی فکراور نظریہ ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کا ضامن ہے،اسلم آفریدی رکن رابطہ کمیٹی ایم کیو ایم
 Posted on: 11/9/2015
قائد تحریک جناب الطاف حسین کی فکراور نظریہ ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کا ضامن ہے،اسلم آفریدی رکن رابطہ کمیٹی ایم کیو ایم 
فکر الطاف ہی ملک کی مظلوم و محکوم عوام کی تقدیر بدل سکتی ہے اور ملک کے باشور لوگ اچھی طرح آشنا ہیں،اسلم آفریدی
نام نہاد مذہبی جماعتیں اور منافقین سیاستدان حیدرآباد شہر کی عوام کوقائد تحریک جناب الطاف حسین سے جدا نہیں کرسکتے،نوید شمسی
بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میںیونین کونسل 94 کوھسارسیکٹر آئی میں منعقدہ ہونے والی ایک بڑی کارنر میٹنگ سے خطاب
حیدرآباد۔۔۔09 ،نومبر،2015 ء 
قائد تحریک جناب الطاف حسین کی فکراور نظریہ ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کا ضامن ہے۔ان خیالات کا اظہار متحدہ قومی موومنٹ کے رکن رابطہ کمیٹی اسلم آفریدی نے بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میںیونین کونسل 94 کوھسارسیکٹر آئی میں منعقدہ ہونے والی ایک بڑی کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کارنرمیٹنگ میں ایم کیو ایم حیدرآباد کے زونل انچارج نوید شمسی و اراکین زونل کمیٹی راشد ممتاز ،سہیل مشہدی ،حق پرست مستعفی رکن اسمبلی انجینئر صابر حسین قائم خانی ،یونین کونسل 94 کے حق پرست امیدواران برائے چیئر مین محمد صدیق وائس چیئرمین علی اکبر بروہی سمیت سیکٹر آئی کے ذمہ داران و کارکنان اور اہلیان کوھسار نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔انہوں نے مزید کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین جیسا لیڈرو رہنما اور قائد ہمیں کسی بھی جماعت میں نظر نہیں آتا ہے جو ملک وقوم کیلئے صرف اور صر ف قربانی دینا جانتا ہواور جب اقتدار حاصل ہو سب کچھ عوام کے حوالے کردے۔ انہوں نے کہا کہ فکر الطاف ہی ملک کی مظلوم و محکوم عوام کی تقدیر بدل سکتی ہے اور ملک کے باشور لوگ اچھی طرح آشنا ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات صرف ایک رسمی کاروائی ہوگی فتح کا فیصلہ تو ہوچکا ہے کیونکہ حیدرآباد کی یونین کونسل اور وارڈز میں 60 فیصد حق پرست نمائندے بلامقابلہ کامیاب ہوچکے ہیں۔کارنر میٹنگ سے ایم کیو ایم حیدرآباد کے زونل انچارج نوید شمسی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نام نہاد مذہبی جماعتیں اور منافقین سیاستدان حیدرآباد شہر کی عوام کوقائد تحریک جناب الطاف حسین سے جدا نہیں کرسکتے۔ انہوں نے مزید کہاکہ مذہب کے نام پر لوگوں کو گمراہ کرنے والے بہت جلد قدرت کے عذاب میں مبتلا ہونگے ۔انہوں نے کہا کہ حیدرآباد شہر کل بھی قائد تحریک جناب الطاف حسین کا قلعہ تھا اور آج بھی ان کا قلعہ ہے اور ہمیشہ رہیگا۔کارنر میٹنگ سے ایم کیو ایم حیدرآباد کے جوائنٹ زونل انچارج راشد ممتاز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تبدیلی صر ف نعروں سے نہیں آتی ہے بلکہ اس کیلئے عملی جدوجہد کرنا ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین نے غریب و مڈل کلاس کے گھرانوں سے تعلق رکھنے پڑھے لکھے افراد کو اسمبلی میں بھیج کر حقیقی تبدیلی برپاء کی ۔ کارنرمیٹنگ سے حق پرست مستعفی رکن صوبائی اسمبلی انجینئر صابرحسین قائم خانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی خدمت ہی حق پرست نمائندوں کا وطیرہ ہے اور حیدرآباد شہر میں حق پرست ناظمین کے دور میں ہونے والے ترقیاتی کام اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو طاقتیں عوام کو بااختیار بنانے کے خلاف ہیں وہ ملک پر اپنے خاندانی تسلط کو قائم رکھنا چاہتے ہیں ۔کارنر میٹنگ سے حق پرست امیدوار برائے چیئر مین محمد صدیق نے بھی خطاب کیا ۔ 

10/1/2024 3:29:53 PM