Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

خواتین کو اپنے تحفظ اور بقا ء کیلئے قائد تحریک جناب الطاف حسین کے نامزد حق پرست نمائندوں کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنا ناہوگا،ریحانہ نسرین رکن رابطہ کمیٹی ایم کیو ایم


خواتین کو اپنے تحفظ اور بقا ء کیلئے قائد تحریک جناب الطاف حسین کے نامزد حق پرست نمائندوں کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنا ناہوگا،ریحانہ نسرین رکن رابطہ کمیٹی ایم کیو ایم
 Posted on: 11/9/2015
خواتین کو اپنے تحفظ اور بقا ء کیلئے قائد تحریک جناب الطاف حسین کے نامزد حق پرست نمائندوں کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنا ناہوگا،ریحانہ نسرین رکن رابطہ کمیٹی ایم کیو ایم 
ملک سے جاگیردارانہ سوچ کے خاتمے کیلئے ہمیں قائد تحریک جناب الطاف حسین کی سوچ اور فکرو فلسفے کو پروان چڑھانا ہوگا،ریحانہ نسرین 
بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے سیکٹر B- میں منعقدہ خواتین کی کارنر میٹنگ سے خطاب 
حیدرآباد۔۔۔09 ،نومبر،2015 ء 
خواتین کا کر دار ہمارے معاشرے میں ریڑ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے جس کے بغیر کائنات مکمل نہیں ہوسکتی لیکن اس ملک میں فرسودہ جاگیردارانہ سوچ کے حامل طبقے نے خواتین کو غلام بنا رکھا ہے۔ ان خیالات کا اظہار متحدہ قومی موومنٹ رابطہ کمیٹی کی رکن ریحانہ نسرین نے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے سیکٹر B- میں منعقدہ خواتین کی کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس کارنر میٹنگ میں اراکین سندھ تنظیمی کمیٹی وایم پی اے ہیرسو ہو ، ایم پی اے ناہید ایم کیوایم حیدرآباد زون شعبہ خواتین کی انچارج رضوانہ اسلم و دیگر ذمہ داران وکارکنان اور علاقے کی خواتین کثیر تعداد میں موجود تھی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک سے جاگیردارانہ سوچ کے خاتمے کیلئے ہمیں قائد تحریک جناب الطاف حسین کی سوچ اور فکرو فلسفے کو پروان چڑھانا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ خواتین کو اپنے تحفظ اور بقا ء کیلئے قائد تحریک جناب الطاف حسین کے نامزد حق پرست نمائندوں کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنا نا ہوگاکیونکہ ملک کی باقی تمام سیاسی جماعتیں جاگیردارانہ نظام کو پروان چڑھاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم ملک کی وہ واحد سیاسی جماعت ہے جو خواتین کو باعزت مقام دلانے کیلئے عملی جدوجہدکر رہی ہے اور قائد تحریک جناب الطاف حسین ملک میں خواتین کو مساوی حقوق دلوانا چاہتے ہیں ۔کارنر میٹنگ سے رکن سندھ تنظیمی کمیٹی و حق پرست مستعفی ایم پی اے ہیرسوہو نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملک میں خواتین کی تعداد 52فیصد ہونے کے باوجودایم کیوایم کے سواکسی بھی سیاسی جماعت نے خواتین کے حقوق کی بات نہیں کی ۔انہوں نے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین ملک کے وہ واحد لیڈر ہیں جو معاشرے میں خواتین کے ساتھ ہونے والی ظلم و زیادتی اور ناانصافی کا خاتمہ کر سکتے ہیں اور اس بات سے خواتین اچھی طر ح آشناء ہے۔انہوں نے کہا کہ 19 نومبر کے دن حیدرآباد شہر کی مائیں بہنیں پتنگ کو ووٹ دے کر اس ملک میں خواتین کا ا ستحصال کرنے والوں کے خاتمے کا پیغام دیں گی ۔کارنر میٹنگ سے رکن سندھ تنظیمی کمیٹی و حق پرست ایم پی اے رعنا انصار نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کی قیادت میں متحد ہوکرملک کی مظلوم عوام اپنے حقوق کے حصول کی جدوجہد میں مصروف عمل ہیں ۔انہوں نے کہا کہ خواتین کو اپنے حقوق کے حصول کیلئے عملی جدوجہد کرنا ہوگی اور خواتین کو عملی جدوجہد کرنے کا پلیٹ فورم ایم کیوایم فراہم کررہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ 19 نومبر کو حیدرآباد کی تمام مائیں،بہنیں بڑی تعداد میں گھروں سے نکل قائدتحریک جناب الطاف حسین کے نامزد امیدواران کو کامیاب بنائینگی ۔کارنر میٹنگ سے ایم کیو ایم حیدرآباد شعبہ خواتین کی انچارج رضوانہ اسلم نے بھی خطاب کیا۔ 

10/1/2024 3:28:08 PM