Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوا یم گزشتہ تین دہائیوں سے بلدیاتی انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کرتی آرہی ہے، خواجہ اظہار الحسن


ایم کیوا یم گزشتہ تین دہائیوں سے بلدیاتی انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کرتی آرہی ہے، خواجہ اظہار الحسن
 Posted on: 11/9/2015
ایم کیوا یم گزشتہ تین دہائیوں سے بلدیاتی انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کرتی آرہی ہے، خواجہ اظہار الحسن 
ہمارے سیاسی مخالفین کو کراچی اور حیدر آبا د میں ایم کیوا یم کی عوامی طاقت کو تسلیم کرلینا چاہئے
وزیر اعلیٰ سندھ کو ہم نے باضابطہ طور پر بلدیاتی انتخابات سے قبل کارکنان اورنامزد نمائندوں کی گرفتاریوں اور امن و امان کی صورتحال سے آگاہ کردیاہے 
ہم الیکشن کمیشن کو بھی اس بات سے آگا ہ کریں گے کہ صوبے میں کہاں کہاں ہمارے ساتھ نا انصافیاں کی جارہی ہے
ایم کیوا یم کے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن کی وزیر اعلیٰ سندھ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو
کراچی ۔۔۔9نومبر2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن نے کہاہے کہ بلدیاتی انتخابات کے دوسرے اور تیسرے مرحلے سے قبل ایم کیوا یم کے کارکنان اور نامزد حق پرست امیدواران کی پولیس کی جانب سے گرفتاریاں انتخابات کے نتائج پر نظر انداز ہونے کی کوشش ہے ،ایم کیوا یم گزشتہ تین دہائیوں سے بلدیاتی انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کرتی آئی ہے لہٰذا ہمارے سیاسی مخالفین کو کراچی اور حیدر آبا د میں ایم کیوا یم کی عوامی طاقت کو تسلیم کرلینا چاہئے۔ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے پیر کی سہ پہر وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے ملاقات کے بعد وزیر اعلیٰ ہاؤس کے باہر میڈیا نمائندگا ن سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔خواجہ اظہار الحسن نے کہاکہ ہم الیکشن کمیشن کو بھی اس بات سے آگا ہ کریں گے کہ صوبے میں کہاں کہاں انتخابات سے قبل ہمارے ساتھ نا انصافیاں کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ سند ھ حکومت کو چاہئے کہ وہ انتخابات کے دوران خیر پور جیسے افسوسناک سانحے سے بچنے کیلئے مؤثر اقدامات کرے اور خیر پور واقعہ میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کر کے قانون کے مطابق سزا دلوائے تاکہ سندھ میں انتخابات کے دوسرے اور تیسرے مرحلے کی شفافیت کو یقینی بنایاجائے، اگر کسی بھی جماعت میں مجرم ہیں تو ان کے خلاف بلاامتیاز کارروائی ہونی چاہئے لیکن سیاسی مخالفین کو حراساں کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ آج وزیر اعلیٰ سندھ کو ہم نے باضابطہ طور پر بلدیاتی انتخابات سے قبل کارکنان اورنامزد نمائندوں کی گرفتاریوں اور امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے آگا ہ کردیاہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ایم کیوا یم ہمیشہ اکیلی بلدیاتی انتخابات میں لڑتی آئی ہے اور الحمداللہ عوام نے ہمیں بھرپور اکثریت سے کامیاب بنایاہے ، ہمیں سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے تیسرے مرحلے میں امن و امان کیلئے فوج کی تعیناتی پرکوئی اعتراض نہیں ہے بس ہمارا مقصد انتخابات کو غیر جانبداری اور شفافیت سے مکمل کرنا ہے۔


10/1/2024 3:27:19 PM