Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم قومی اسمبلی کے اسپیکرکیلئے ہونے والے انتخاب میں مسلم لیگ ن کے امیدوارایازصادق کی حمایت کرے گی۔ ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی اورپارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں فیصلہ


ایم کیوایم قومی اسمبلی کے اسپیکرکیلئے ہونے والے انتخاب میں مسلم لیگ ن کے امیدوارایازصادق کی حمایت کرے گی۔ ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی اورپارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں فیصلہ
 Posted on: 11/8/2015
ایم کیوایم قومی اسمبلی کے اسپیکرکیلئے ہونے والے انتخاب میں مسلم لیگ ن کے امیدوارایازصادق کی حمایت کرے گی۔ ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی اورپارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں فیصلہ
ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی اورپارلیمانی پارٹی کے اس فیصلے کی توثیق کردی
مسلم لیگ ن کے امیدوار ایازصادق اوروفاقی وزیرقانون زاہدحامدکی اسلام آبادمیں ایم کیوایم کے ارکان پارلیمنٹ رشیدگوڈیل ، اقبال قادری اورسنجے پروانی سے ملاقات 
ایازصادق نے رشید گوڈیل کی خیریت دریافت کی اور وزیراعظم کی جانب سے ان کی صحتیابی کیلئے نیک جذبات کا اظہار کیا
ملاقات میں اسپیکر کے لئے ہونے والے انتخاب میں تعاون کے معاملہ پر گفتگوکی گئی
ایم کیوایم کے ارکان قومی اسمبلی اسپیکرکے انتخاب میں مسلم لیگ ن کے امیدوارایازصادق کوووٹ دیں۔ رابطہ کمیٹی
کراچی ۔۔۔ 8 نومبر2015ء
ایم کیوایم نے اعلان کیاہے کہ وہ قومی اسمبلی کے اسپیکرکے لئے ہونے والے انتخاب میں مسلم لیگ ن کے امیدوارایازصادق کی حمایت کرے گی۔ اس بات کا فیصلہ ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی اورپارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں کیاگیا۔ ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی اورپارلیمانی پارٹی کے اس فیصلے کی توثیق کردی ہے ۔ واضح رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی کے لئے مسلم لیگ ن کے امیدوار ایازصادق اوروفاقی وزیرقانون زاہدحامدنے آج اسلام آبادمیں ایم کیوایم کے ارکان پارلیمنٹ رشیدگوڈیل ، اقبال قادری اورسنجے پروانی سے ملاقات کی ۔ ایازصادق نے رشیدگوڈیل کی خیریت دریافت کی اوروزیراعظم کی جانب سے ان کی صحتیابی کیلئے نیک جذبات کااظہارکیا۔ ملاقات میں اسپیکر کے لئے ہونے والے انتخاب میں تعاون کے معاملہ پر گفتگوکی گئی۔ ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے ارکان قومی اسمبلی کوہدایت کی کہ وہ کل ہونے والے انتخاب میں مسلم لیگ ن کے امیدوارایازصادق کوووٹ دیں۔ 

10/1/2024 3:30:28 PM