Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

بلدیاتی انتخابات میں حق پرستو ں کی شاندار فتح عوام دشمن قوتوں کے منہ پر طمانچہ ہوگی۔شبیر احمد قائم خانی


بلدیاتی انتخابات میں حق پرستو ں کی شاندار فتح عوام دشمن قوتوں کے منہ پر طمانچہ ہوگی۔شبیر احمد قائم خانی
 Posted on: 11/8/2015
بلدیاتی انتخابات میں حق پرستو ں کی شاندار فتح عوام دشمن قوتوں کے منہ پر طمانچہ ہوگی۔شبیر احمد قائم خانی 
19نومبر کو عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے حیدرآباد شہر میں حقیقی جمہوریت قائم کریگی اور اس حقیقی جمہوریت کے علمبردار صرف اور صرف
حق پرست نمائندے ہونگے۔شبیر احمد قائم خانی
یونین کونسل 45,اور یونین کونسل 54میں حق پرست امیدواران کی انتخابی مہم کے سلسلے میں منعقدہ ہونے والی کارنر میٹنگز سے خطاب
؂حیدرآباد۔۔۔08 ،نومبر ،2015 ء
بلدیاتی انتخابات میں حق پرستو ں کی شاندار فتح عوام دشمن قوتوں کے منہ پر طمانچہ ہوگی ۔ان خیالات کا اظہار متحدہ قومی موومنٹ رابطہ کمیٹی کے رکن شبیر احمد قائمخانی نے یونین کونسل 45,اور یونین کونسل 54میں حق پرست امیدواران کی انتخابی مہم کے سلسلے میں منعقدہ ہونے والی کارنر میٹنگز سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔اس مو قع پر ایم کیو ایم حیدرآباد کے زونل انچارج نوید شمسی ، اراکین زونل کمیٹی ، حق پرست مستعفی ارکان قومی و صوبائی اسمبلی سید وسیم حسین ، زبیر احمد خان ،راشد خلجی، دلاور قریشی ، انجینئر صابر حسین قائمخانی سمیت سیکٹر Dاور Gکے ذمہ داران و کارکنان اور حق پرست عوام نے کثیر تعداد میں مو جود تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ بلدیاتی انتخابات جمہوریت کی نرسری ہوتی ہے جو عوام کو با اختیار بناتی ہے مگر بد قسمتی سے ہمارے ملک میں جمہوری حکومتیں حقیقی جمہوریت سے خائف ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں موروثی حکمرانی کو جمہوریت کا نام دیا جاتا ہے اس موروثی حکمرانی کے خلاف قائد تحریک جناب الطاف حسین اور ایم کیو ایم ایک لازوال جدو جہد کررہی ہے اور ملک میں ایک حقیقی جمہوریت قائم کرنے کے لیئے عملا اقدامات کر تی ہوئی نظر آتی ہے۔انہوں نے کہا کہ 19نومبر کو عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے حیدرآباد شہر میں حقیقی جمہوریت قائم کریگی اور اس حقیقی جمہوریت کے علمبردار صرف اور صرف حق پرست نمائندے ہونگے ۔اس موقع پر ایم کیو ایم حیدرآباد کے زونل انچارج نوید شمسی سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کیخلاف منفی پروپیگنڈہ کرنے والے سازشی عناصر ماضی کی طرح اس بار بھی ناکام ہونگے اور فتح ایک بار پھر حق پرستوں کی ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ 19نومبر کو حیدرآباد شہر کا ہر باشعور شخص اپنے ووٹ کی طاقت سے اس شہر پر قابض موروثی حکمرانوں کے ایجنڈوں کا خاتمہ کر دیگا۔اس موقع پر حق پرست مستعفی رکن قومی اسمبلی سید وسیم حسین نے کہا کہ عوامی خدمت ہی حق پرست قیادت کا طرہ امتیاز ہے یہی وجہ ہے حیدرآباد شہر نے ہمیشہ حق پرست نمائندوں کو کامیاب بنایا ۔انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں قائد تحریک جناب الطاف حسین کے نامزد حق پرست نمائندے تاریخی فتح حاصل کرینگے۔کارنر میٹنگ سے حق پر ست مستعفی ارکان صوبا ئی اسمبلی زبیر احمد خان ،راشد خلجی، دلاور قریشی ، انجینئر صابر حسین قائمخانی اور حق پرست امیدوارن برائے یونین کونسل 45چیئر مین آصف میمن ، وائس چیئر مین حارث جعفری ،اور یونین کونسل 54کے چیئر مین یونس خان ، وائس چیئر مین ریحان خانزادہ نے بھی خطاب کیا ۔






تصاویر

10/1/2024 3:30:43 PM