خواتین کے حقوق کی ملک میں اگر کوئی علمبردار جماعت ہے تو و ہ صرف متحدہ قومی موومنٹ ہے،ریحانہ نسرین رکن رابطہ کمیٹی
حیدرآباد کی خواتین 19نومبر کو حق پرست نمائندوں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں تاکہ اس ملک میں خواتین کا استحصال کرنے والی قوتوں کا خاتمہ ہو سکے،ریحانہ نسرین رکن رابطہ کمیٹی
حیدرآباد اور لطیف آباد میں بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں منعقدہ انتخابی مہم سے خطاب
حیدرآباد۔۔۔08 ،نومبر ،2015 ء
حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں متحدہ قومی موومنٹ رابطہ کمیٹی کی رکن ریحانہ نسرین نے سندھ تنظیمی کی رکن ڈاکٹر فوزیہ اور ایم کیو ایم حیدرآباد شعبہ خواتین کی انچارج رضوانہ اسلم کے ہمراہ حیدرآباد اور لطیف آباد میں مختلف یونین کونسلز کا دورہ کیا اور حق پرست نمائندوں کی انتخابی مہم کے حوالے سے خواتین سے ملاقاتیں کیں۔بعد ازاں یونین کونسل 12، سیکٹر Cمیں خواتین کی منعقدہ کارنر میٹنک میں شرکت کی ۔کارنر میٹنگ سے خطاب کر تے ہوئے رابطہ کمیٹی کی رکن ریحانہ نسرین نے کہا کہ خواتین کے حقوق کی ملک میں اگر کوئی علمبردار جماعت ہے تو و ہ صرف متحدہ قومی موومنٹ ہے ۔انہوں نے کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین نے خواتین کو ہر شعبہ میں برابری کے حقوق دلانے کے لیئے نہ صرف آواز بلند کی بلکہ اپنی جماعت میں بھی خواتین کو مردوں کے برابروہ حقوق و اختیار دیئے جس کی بدولت آج متحدہ قومی موومنٹ سے وابستہ خواتین ملک میں رائج فرسودہ اور جاہلانہ رسم و رواج کے خلاف آواز بلندکر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ حیدرآباد کی خواتین 19نومبر کو حق پرست نمائندوں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں تاکہ اس ملک میں خواتین کا استحصال کرنے والی قوتوں کا خاتمہ ہو سکے ۔اس موقع پر سند ھ تنظیمی کمیٹی کی رکن ڈاکٹر فوزیہ نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ حق و صداقت کی پہچان صرف اور صرف قائد تحریک جناب الطاف حسین ہیں جنہوں نے ملک کی مظلوم عوام کے لیئے اپنی تمام زندگی صرف کر دی اور لازوال قربانیاں دیں ۔انہوں نے کہا کہ عوام کو اپنے جائز حقوق کے لیئے ملک بھر میں قائد تحریک جناب الطاف حسین کوکامیاب کرانا ہوگااسی صورت میں ملک میں حقیقی تبدیلی آسکتی ہے ۔کارنر میٹنگ سے حیدرآباد شعبہ خواتین کی انچارج رضوانہ اسلم نے بھی خطاب کیا ۔