Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کی حق پرستانہ جدوجہد میں خواتین کا کردار ناقابل فراموش ہے، الطاف حسین


ایم کیوایم کی حق پرستانہ جدوجہد میں خواتین کا کردار ناقابل فراموش ہے، الطاف حسین
 Posted on: 11/7/2015
ایم کیوایم کی حق پرستانہ جدوجہد میں خواتین کا کردار ناقابل فراموش ہے، الطاف حسین
خلق خدا کی خدمت کے جذبے کے تحت زلزلہ متاثرین کی خدمت کی اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے، الطاف حسین
متعصب تجزیہ نگاروں اور اینکرپرسنز کی جانب سے ایم کیوایم پر بے بنیادالزامات تو عائد کیے جاتے ہیں لیکن اسکی فلاحی سرگرمیوں کا کوئی تذکرہ نہیں کیاجاتا، الطاف حسین
ہمارے علاقوں میں القاعدہ ، داعش جیسی تنظیمیں آگئی ہیں جن کے لوگ جماعت اسلامی کے لوگوں کے گھروں پر پناہ لیتے ہیں، الطاف حسین
کراچی ، حیدرآبد اور سندھ کے دیگرشہروں کے عوام، حق پرست امیدواروں کے انتخابی نشان ’’پتنگ ‘‘ پر اپنے اعتماد کی مہرلگائیں،الطاف حسین
شعبہ خواتین کی کارکنان کے اعزاز میں دعوت حلیم کے شرکاء سے ٹیلی فون پر خطاب
لندن ۔۔۔7، نومبر2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ ایم کیوایم کی حق پرستانہ جدوجہد میں خواتین کا کردار ناقابل فراموش ہے اورانشاء اللہ حق پرست مائیں ، بہنیں اور بیٹیاں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے اور تیسرے مرحلے میں بھی ایم کیوایم کے نامزد امیدواروں کو ووٹ دیکر بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں گی ۔ یہ بات انہوں نے ہفتہ کے روز لال قلعہ گراؤنڈعزیزآباد میں ایم کیوایم شعبہ خواتین کی کارکنان کے اعزاز میں دعوت حلیم کے شرکاء سے ٹیلی فون پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر حق پرست شہداء کے لواحقین ، لاپتہ اور اسیر کارکنان کے اہل خانہ بھی بڑی تعداد میں موجود تھے ۔ اپنے خطاب میں جناب الطاف حسین نے حق پرست شہداء کے لواحقین ، لاپتہ اور اسیرکارکنان کے اہل خانہ کو تقریب میں شرکت پر خوش آمدید کہا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ تمام شہداء کے درجات بلند فرمائے، لاپتہ ساتھیوں کی بحفاظت گھروں کو واپسی یقینی بنائے اور اسیر ساتھیوں کی رہائی کیلئے غیب سے مدد فرمائے ۔ انہوں نے کہاکہ 2005ء میں جب صوبہ سرحد اور آزاد کشمیر میں قیامت خیز زلزلہ آیا تو ایم کیوایم اور اس کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن نے چھ ماہ سے زائد عرصہ تک زلزلہ متاثرین کو غذائی اجناس اور ادویات فراہم کیں، موبائل اسپتال قائم کرکے زلزلہ میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی سہولیات فراہم کیں اور اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر دکھی انسانیت کی خدمت کی ۔ انہوں نے مزید کہاکہ 26 ، اکتوبر2015ء کو آنے والے ہولناک زلزلہ کے موقع پر بھی ایم کیوایم اور خدمت خلق فاؤنڈیشن نے ملک بھر میں امدادی کیمپ لگاکر کروڑوں روپے مالیت کا امدادی سامان جمع کیااور اب تک امدادی سامان پر مشتمل پانچ بڑے کنٹینرز متاثرہ علاقوں میں بھجوائے جاچکے ہیں جنکی مالیت کئی کروڑ روپے بنتی ہے۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ ہم نے دکھی انسانیت کی خدمت کسی قسم کی نمود ونمائش کیلئے نہیں کی بلکہ خلق خدا کی خدمت کے جذبے کے تحت کی تھی اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے کیونکہ خلق خدا کی خدمت سے بڑھ کر کوئی عبادت نہیں ہے ۔ میڈیا پر متعصب تجزیہ نگاروں اور اینکرپرسنز کی جانب سے ایم کیوایم پر جھوٹے اور بے بنیادالزامات تو عائد کیے جاتے ہیں لیکن ایم کیوایم کی فلاحی سرگرمیوں کا کوئی تذکرہ نہیں کیاجاتا۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ ٹی وی ٹاک شوزمیں ایم کیوایم سے تعصب اور عصبیت رکھنے والوں کی اکثریت ہوتی ہے جو ہرواقعہ کا الزام ایم کیوایم کے سرتھوپ دیتے ہیں ۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ جب جامعہ کراچی کے پروفیسر ڈاکٹر شکیل اوج کو قتل کیاگیا تو اس کا الزام بھی ایم کیوایم پر لگایا گیا ورایڈیشنل آئی جی نے ٹیلی ویژن پر آکراس الزام کی تصدیق کی جبکہ ڈاکٹر شکیل اوج کو جمعیت اور کالعدم مذہبی تنظیموں کی جانب سے قتل کی دھمکیاں دی جارہی تھیں اور اب یہ پتہ چلا ہے کہ ڈاکٹر شکیل او ج کو کالعدم تنظیموں کے دہشت گردوں نے قتل کیا ہے ،اسی طرح سانحہ صفورا چورنگی میں اسماعیلی برادری کی بس پر مسلح حملے میں بھی ایم کیوایم کو ملوث کرنے کی کوشش کی گئی لیکن اللہ کا شکر ہے کہ سانحہ صفورا چورنگی کے اصل قاتلوں کو گرفتارکرلیا گیا جن کا تعلق اسلامی جمعیت طلباء سے ہے۔انہوں نے کہاکہ بدقسمتی سے ہمارے علاقوں میں القاعدہ ، داعش جیسی گندی تنظیمیں آگئی ہیں جن کے لوگ جماعت اسلامی کے لوگوں کے گھروں پر پناہ لیتے ہیں لیکن میرا ایمان ہے کہ سچائی کو چھپایا نہیں جاسکتا اور ایم کیوایم پر جھوٹے اور بے بنیاد الزامات عائد کرنے والوں کو ایک نہ ایک دن آئین اور قانون کے تحت اپنے ہرعمل کا حساب دینا پڑے گا۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ سازشی عناصر نے این اے 246 کے ضمنی الیکشن میں ایم کیوایم کو ہرانے کیلئے تمام ترہتھکنڈے استعمال کیے لیکن ایم کیوایم کے کارکنان وعوام بالخصوص خواتین نے ہرسازش کا بہادری سے مقابلہ کیا اور تمام سازشوں کوناکام بنادیا جس پر ایک ایک ماں ، بہن اور بیٹی زبردست خراج تحسین کی مستحق ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کی جدوجہد کسی فرد واحد کیلئے نہیں بلکہ آنے والی نسلوں کے بہتر مستقبل کیلئے ہے ، حق پرستی کی اس جدوجہد میں خواتین نے ہرکٹھن ،کڑے اور آزمائش کے مرحلے میں ناقابل فراموش کردار ادا کیا ہے ۔ جناب الطاف حسین نے کراچی ، حیدرآباد اور سندھ کے دیگر شہروں سے تعلق رکھنے والی ماؤں ، بہنوں اور بیٹیوں سے اپیل کی کہ وہ 19، نومبرکو حیدرآباد اور سندھ کے دیگرشہروں اور 5 ،دسمبرکو کراچی میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں ایم کیوایم کے نامزد امیدواروں کو بھاری اکثریت سے ووٹ دیکرکامیاب بنائیں اور حق پرست امیدواروں کے انتخابی نشان ’’پتنگ ‘‘ پر اپنے اعتماد کی مہرلگائیں۔قبل ازیں محفل سماع کا انعقاد کیا گیا جس میں جمشیدصابری قوال اور ہمنوا نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور حاضرین سے خوب داد وصول کی۔










مزید تصاویر

10/1/2024 3:27:31 PM