نہاد سیاسی و مذہبی جماعتیں پنجاب اور سندھ مختلف شہروں میں شرم ناک شکست کے بعد اب کراچی میں اپنا گٹھ جوڑ بنالیا ہے، وسیم اختر
نام نہاد سیاسی و مذہبی جماعتیں ایک بار پھر کراچی کے باشعور عوام کو بیوقوف بنانے کی کوشش کررہے ہیں، وسیم اختر، انچارج سی ای سی
نام نہاد سیاسی و مذہبی جماعتوں نے بلدیاتی الیکشن میں تاخیری حربہ استعمال کرکے کراچی کے وسائل پر ڈاکہ ڈالا ہے ، وسیم اختر
5؍ دسمبر 2015ء کو کراچی کے حق پرست عوام ماضی کی طرح قائد تحریک کے نامزد حق پرست عوام کو بھاری اکثریت سے ووٹ دیکر کامیاب بنائیں ، وسیم اختر کی لائنز ایریا اور برنس روڈ پر گلی محلوں اور علاقے کے مختلف دکانداروں سے ملاقات
کراچی :7؍ نومبر 2015ء
متحدہ قومی موومٹ سینٹرل ایگزیکٹو کونسل ( سی ای سی ) کے انچارج وسیم اختر نے جمعہ کے روز بلدیاتی الیکشن 2015ء پر عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں لائنز ایریا اور برنس روڈ کے گلی محلوں اور علاقوں کے مختلف دکانداروں سے ، پتھاریداروں اورمارکیٹ کے عہدیداروں سے ملاقاتیں کیں ۔ اس موقع پر ایم کیوایم سینٹرل ایگزیکٹو کونسل اور مختلف شعبہ جات کے ذمہ داران بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ وسیم اختر نے لائنز ایریا اور برنس روڈ کے مختلف گلی اور محلوں میں جاکر عوام سے ملا قات کی اور گفتگو بھی ۔ دورے کے موقع پر مختلف مقامات پر گفتگو کرتے ہوئے وسیم اختر نے کہا کہ انشاء اللہ 5دسمبر 2015ء بلدیاتی انتخابات کے آخری مرحلے میں کراچی میں ہونے والے بلدیاتی الیکشن کے موقع پر کراچی کے حق پرست عوام متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین کے نامزد کردہ حق پرست پینل کے امیدواران کو بھاری اکثریت سے ووٹ دیکر کامیاب کرائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کراچی شہر کی مقبول ترین جماعت اور ماضی میں ایم کیو ایم کے ناظمین نے کراچی میں کراچی کو بے پناہ ترقیاتی کام کرائے جس کا اعتراف ملکی اور بین الاقوامی سطح پر تسلیم کیا گیا ۔لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم اختر نے کہا کہ نام نہاد سیاسی و مذہبی جماعتوں نے ایک بار پھر کراچی کے باشعور عوام کو بیوقوف بنانے کی کوشش کررہے ہیں جس میں وہ کبھی کامیاب نہیں ہوپائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ نام نہاد نہاد سیاسی جماعت نے بلدیاتی الیکشن میں تاخیری حربہ استعمال کرکے کراچی کے وسائل پر ڈاکہ ڈالا ہے اور شہر کراچی کو کچرے کے ڈھیر میں تبدیل کرکے کراچی کے عوام کی مشکلات میں اضافہ کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نام نہاد سیاسی و مذہبی جماعت بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے میں پنجاب اور سندھ مختلف شہروں میں شرم ناک شکست کے بعد اب کراچی میں اپنا گٹھ جوڑ بنالیا ہے ، لیکن کراچی کے عوام ان بنارسی ٹھگیوں سے اچھی طرح واقف ہیں جو ہر بار الیکشن کے دنوں میں نت نئے نعرے لگاکر کراچی کے عوام کو بیوقوف بنانے کی ناکام کوشش کرتے چلے آرہے ہیں اور ماضی کی طرح انشاء اللہ آئندہ بھی شکست ان کا مقدر بنے گی ۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کے پاس جب جب بلدیاتی الیکشن کے تحت اختیارات آئے ایم کیوایم نے شہر اور اس کے عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی اور صحت ، تعلیم ،نمایاں خدمات انجام دے کر شہریوں کو مثالی سہولتیں فراہم کیں ۔انہوں نے کہاکہ آج شہر میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر ہیں ، نکاسی آب کا نظام تباہی کا شکار ہے ، صحت اورتعلیم کی سہولتوں کا فقدان ہے اور شہر کراچی کے عوام کو سہولیات سے محروم کرہیں ۔