Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم فرسودہ جاگیردارانہ وڈیرانہ نظام کا خاتمہ چاہتی ہے۔ الطاف حسین


ایم کیوایم فرسودہ جاگیردارانہ وڈیرانہ نظام کا خاتمہ چاہتی ہے۔ الطاف حسین
 Posted on: 11/6/2015
ایم کیوایم فرسودہ جاگیردارانہ وڈیرانہ نظام کا خاتمہ چاہتی ہے۔ الطاف حسین
سندھی بھائی اب نئے اور پرانے کا فرق نہ دیکھیں اور ایم کیوایم کا ساتھ دیں
ماضی میں سازشی عناصر نے ہمیں آپس میں لڑایالیکن اب کوئی بھی دھوکے باز ہمیں ایک دوسرے سے الگ نہیں کرسکتا
تمام قومیتوں اور برادریوں کے عوام ایم کیوایم کوغیرنہیں بلکہ اپنا سمجھیں ، دونوں ایک دوسرے کواپنا بھائی سمجھیں
آئیے ملک میں انصاف کانظام قائم کرنے کیلئے مل جل کر جدوجہد کریں 
ہم سب آپس میں بھائی بھائی ہیں،ہم ملکر اس ملک کو سنواریں گے
میرپورخاص کے عوام کل کی طرح آج بھی اپنے الطاف بھائی سے محبت کرتے ہیں
میرپورخاص کے جیالے اور بہادر کارکنان وعوام اپنا سرکٹا تو سکتے ہیں مگر باطل قوتوں کے آگے جھکانہیں سکتے
میرپورخاص میں ایم کیوایم کے ذمہ داران اور کارکنان کے اجلاس سے ٹیلی فونک خطاب
لندن۔۔۔6، نومبر2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ ایم کیوایم محروموں اورمظلوموں کی واحد جماعت ہے جوملک سے فرسودہ جاگیردارانہ وڈیرانہ نظام کاخاتمہ چاہتی ہے ،جوملک میں کرپٹ لوگوں سے نجات چاہتی ہے، رشوت اورچوربازاری کاخاتمہ چاہتی ہے، جو ملک میں انصاف کانظام قائم کرنا چاہتی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز بلدیہ کمپلیکس میرپورخاص میں ذمہ داران اور کارکنان کے اجلاس سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان، سندھ تنظیمی کمیٹی، میرپور خاص زونل کمیٹی کے ارکان، مختلف قومیتوں اور مذاہب سے تعلق رکھنے والے ذمہ داران وکارکنان اور بلدیاتی انتخابات میں ایم کیوایم کے نامزد امیدواروں نے بھی شرکت کی۔ اجلا س میں خواتین کارکنان نے ایم کیوایم کے پرچم کے رنگوں کے لباس، دوپٹے زیب تن کئے ہوئے تھے جبکہ بیشترخواتین نے ایم کیوایم کے رنگوں کی چوڑیاں پہن رکھی تھیں، اجلاس کے شرکاء نے جناب الطاف حسین کی تصاویر، ایم کیوایم کے پرچم اور حق پرست امیدواروں کے انتخابی نشان ’’پتنگ‘‘کے ماڈل بھی اٹھارکھے تھے۔اس موقع پر کارکنان بالخصوص خواتین کارکنان کا جوش وخروش قابل دید تھا۔ جناب الطاف حسین نے میرپورخاص اورسندھ کے دیگرشہروں سے تعلق رکھنے والے سندھی بھائیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آپ شاہ لطیف ؒ کے پیغام کے امین ہیں، اب نئے اورپرانے کافرق نہ دیکھیں اورایم کیوایم کا ساتھ دیں،ایم کیوایم جاگیرداروں ، وڈیروں کے ظلم سے آپ کونجات دلاناچاہتی ہے ، ایم کیوایم کاروکاری ، غیرت کے نام پرقتل اورہاریوں کوغلام بناکر رکھنے کے خلاف ہے اوروہ عوام کوان مظالم سے نجات دلاناچاہتی ہے ۔عوام اس جدوجہد میں ہماراساتھ دیں ۔ ماضی میں بعض سازشی عناصر نے ہمیں آپس میں لڑایالیکن اب کوئی بھی دھوکے بازاورفریبی ہمیں ایک دوسرے سے الگ نہیں کرسکتا۔ اس موقع پر اجتماع میں موجود سندھی، بلوچ، پختون، پنجابی اور دیگر برادری سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں ، بزرگوں اورخواتین نے جناب الطاف حسین سے فرداً فرداً گفتگوکی اور انہیں یقین دلایاکہ ہماری کمیونٹی آپ کے ساتھ ہے کیونکہ آپ ہی مظلوموں کے سچے ہمدردہیں۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ سندھی، بلوچ، پنجابی، پختون ، سرائیکی ،کشمیری، گلگتی ، بلتستانی ، ہزارے وال اورتمام قومیتوں اور برادریوں کے عوام ایم کیوایم کوغیرنہیں بلکہ اپنا سمجھیں ، دونوں ایک دوسرے کواپنا بھائی سمجھیں اورملک میں انصاف کانظام قائم کرنے کیلئے مل جل کر جدوجہد کریں ، ہم سب آپس میں بھائی بھائی ہیں،ہم ملکر اس ملک کو سنواریں گے ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیو ایم کی 38 سالہ تحریکی جدوجہد میں میرپورخاص کے عوام کا کردار ناقابل فراموش ہے ، اس شہر کی ماؤں ، بہنوں ، بزرگوں اور نوجوان ساتھیوں نے تحریکی جدوجہد میں ہراول دستہ کا کردار ادا کیا ہے ،تمام ترکڑے ، مشکل اور بدترین حالات کا بہادری اور ثابت قدمی سے سامنا کیا ہے ۔ جناب الطاف حسین نے کہا کہ چند سازشی عناصریہ گمراہ کن پروپیگنڈہ کررہے ہیں کہ میرپورخاص کے عوام بدل گئے ہیں اور اب ان کے دلوں سے الطاف حسین کی محبت ختم ہوگئی ہے لیکن میرا دل یہ تسلیم کرنے کو تیار نہیں ہے کہ میرپورخاص کے عوام کبھی مجھے دھوکہ دیں گے ،مجھے آج بھی کامل یقین ہے کہ چند گندے انڈوں کے علاوہ میرپورخاص کے عوام نہ صرف کل کی طرح آج بھی وفادار ہیں بلکہ وہ آج بھی اپنے الطاف بھائی سے محبت کرتے ہیں ۔پورے میرپورخاص کے جیالے اور بہادر کارکنان وعوام محمد بن قاسم اور سراج الدولہ کی طرح اپنا سرکٹا تو سکتے ہیں مگر باطل قوتوں کے آگے جھکانہیں سکتے ۔ اللہ تعالیٰ ہمیں توفیق دے کہ ہم حق پرست شہداء کے لہو کی لاج رکھیں ، ایسی بے غیرتی کی زندگی سے قبل اللہ تعالیٰ ہمیں موت دے دے کہ ہم شہداء کا لہو بیچنے لگیں۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں پیپلزپارٹی نے حکومتی وسائل استعمال کرکے سکھر میں ایم کیوایم کی انتخابی مہم سبوتاژ کرنے کی کوشش کی لیکن سکھرکے عوام نے تمام تر مشکل اور کٹھن حالات کا بہادری سے سامنا کیا اور محنت ولگن سے کام کرکے ایم کیوایم کے نامزد امیدواروں کو کامیاب بنایااور ایم کیوایم کی پوزیشن زیرونہیں آنے دی۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ مجھے اللہ تعالیٰ کی ذات اور میرپورخاص کے عوام پر یقین ہے کہ انشاء اللہ بلدیاتی انتخابات کے اگلے مرحلے میں اس شہر کے عوام سکھر کے نتائج کا ازالہ کریں گے ۔جناب الطاف حسین نے میرپورخاص کے عوام پرزور دیا کہ وہ بلدیاتی انتخابات کے اگلے مرحلے کے سلسلے میں میرپورخاص سے ایم کیوایم کے نامز دامیدواروں کی بھاری اکثریت سے کامیابی کیلئے مزید محنت ولگن سے کام کریں ، الیکشن کے دن تک میرپورخاص اور اس سے ملحقہ علاقے جھڈو ، کوغ غلام محمد ، میرواہ ، ڈگری ، عمرکوٹ اور دیگر علاقوں میں گھرگھر جاکرتمام قومیتوں ، مسالک اور مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد سے رابطہ کریں اور انہیں حق پرستی کا پیغام پہنچائیں ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ مجھے پورایقین ہے کہ میرپورخاص کے عوام 19نومبرکوہونے والے بلدیاتی انتخابات میں ایم کیوایم کے میدواروں کوبھاری اکثریت سے کامیاب کریں گے اور 19نومبرکادن میرپورخاص میں ایم کیوایم کی فتح کااعلان سنائے گا۔انہوں نے اجتماع کے حاظرین سے کہاکہ وہ اپنے اپنے علاقے کے ایک ایک فرد کو میرا سلام کہیں۔






مزید تصاویر

10/1/2024 3:27:54 PM