Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں ایم کیوایم کے زیراہتمام پی آئی بی کالونی میں بڑے انتخابی جلسے کا انعقاد ، عوام کی ہزاروں کی تعدا دمیں شرکت


بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں ایم کیوایم کے زیراہتمام پی آئی بی کالونی میں بڑے انتخابی جلسے کا انعقاد ، عوام کی ہزاروں کی تعدا دمیں شرکت
 Posted on: 11/4/2015
بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں ایم کیوایم کے زیراہتمام پی آئی بی کالونی میں بڑے انتخابی جلسے کا انعقاد ، عوام کی ہزاروں کی تعدا دمیں شرکت
ایم کیوایم کو کمزور کرنے کی پالیسی برقرار رکھی گئی تو اس سے پاکستان کمزور ہوگا ، رابطہ کمیٹی رکن کمال ملک 
ایم کیو ایم کو جتنی شد ت سے دبا نے کی کو شش کی جا ئیگی ایم کیو ایم اتنی ہی زیا د ہ ابھرے گی، رابطہ کمیٹی رکن عادل خان 
پی آئی بی کالونی میں منعقدہ انتخابی جلسے سے مقررین کا خطاب ، جلسہ کے شرکاء کے جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم کے حق میں نعرے 
کر اچی ۔۔۔4نو مبر 2015ء 
متحد ہ قومی مو مو منٹ کے زیر اہتمام بلد یاتی انتخا بات 2015ء کے سلسلے میں شہر بھر میں زبر دست انتخا بی مہم جا ری ہے ۔انتخا بی مہم کے سلسلے میں انتخا بی جلسوں اور کا رنر میٹنگو ں کے انعقاد کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے ۔اس سلسلے میں گز شتہ روز پی آئی بی سیکٹرمیں ایک بڑا انتخا بی جلسہ عام منعقد ہو ا جس میں پی آئی بی سے بلد یاتی انتخا با ت میں نا مز د حق پر ست امید وارو ں کا عوام سے تعارف کر دیا گیا ۔انتخا بی جلسہ میں ہزرا وں کی تعداد میں نو جو انو ں ،بز رگو ں ،خو اتین اور کا رکنان نے شر کت کی اور بلد یاتی انتخا بات میں نا مز حق پر ست امید واران کا خیر مقدم کر تے ہو ئے انہیں انتخا با ت میں بھاری اکثریت سے ووٹ دیکر کا میاب کر انے کی یقین دہا نی کر ائی ۔انتخا بی جلسے سے ایم کیو ایم کی را بطہ کمیٹی کے رکن کما ل ملک ،عادل خان ،ایم کیو ایم سینٹر ل ایگز یکٹو کو نسل کے رکن احمد سلیم صدیقی ، منصور الا سلام،حق پر ست رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر صغیر احمد اور شعبہ خو اتین کی رکن محترمہ شاہین شیریں نے خطا ب کیا ۔کا رنر میٹنگ کے شر کا ء سے خطا ب کر تے ہو ئے را بطہ کمیٹی کے رکن سید کمال ملک نے کہا کہ ایم کیوایم کے مخالفین کے ایم کیوایم ختم ہونے اور عوام کے جناب الطاف حسین سے منحرف ہونے کے جھوٹے دعوے بلدیاتی الیکشن کی انتخابی مہم میں عوام کی ہزاروں کی تعداد میں شرکت کے باعث ناکام ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم پر وار کرنا پاکستان پر وار کرنے کے مترادف ہے اور اگر ایم کیوایم کو کمزور کرنے کی پالیسی برقرار رکھی گئی تو اس سے پاکستان کمزور ہوگا ۔کارنر میٹنگ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے رابطہ کمیٹی کے رکن عادل خان نے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین نے ہمیں سیکھا یا ہے کہ انسا نیت کی خد مت سب سے بڑی عبا د ت ہے اور ہم اس پر عمل کر تے رہیں گے اور بلدیاتی انتخابات میں جیتنے کے بعد اس پر مزید محنت اور دلجمعی سے کام کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کو جتنی شد ت سے دبا نے کی کو شش کی جا ئیگی ایم کیو ایم اتنی ہی زیا د ہ ابھرے گی اور ایم کیو ایم کا ایک ایک کا رکن قائد تحریک جناب الطاف حسین کی تعلیما ت کے عین مطا بق نفرت وعصبیت کے خلا ف جدوجہد کرتا رہے گا ۔انہو ں نے کہا کہ پا کستان کے قیام کیلئے اپنا خو ن دیا اور آج ان کے وارث پا کستان کی بقاء وسلا متی کیلئے اپنا خو ن بہارہے ہیں۔کا رنر میٹنگ کے شر کا ء سے خطا ب کر تے ہو ئے ایم کیو ایم سینٹر ل ایگز ایکٹو کو نسل کے ارکان احمد سلیم صدیقی اور منصور الاسلام نے کہاکہ قومی اتحا د کیلئے جناب الطاف حسین نے حقیقی معنو ں میں جد وجہد کی اور تمام قومیتوں کو یکجا کرکے ملک میں قومی یکجہتی کو فروغ دیا ۔ انہوں نے کہاکہ شہر کراچی میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں حق پرست امیدواروں کی کامیابی پیشگی کامیابی کا اندازہ انتخابی مہم کے سلسلے میں منعقدہ جلسوں میں عوام کی ہزاروں کی تعداد میں شرکت سے لگایاجاسکتا ہے اور بلدیاتی انتخابات میں نامزد حق پرست امیدواران انشاء اللہ تعالیٰ ماضی کے مقابلے میں زیادہ ووٹ لیکر کامیاب ہوں گے ۔ کا رنر میٹنگ کے شر کا ء سے خطا ب کر تے ہو ئے حق پر ست رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر صغیر احمد نے کہا کہ بلد یاتی انتخا بات 10سال بعد ہو نے جا رہے ہے ، پچھلے انتخا بات 2005میں ہو ئے تھے اب 2015میں ہو رہے ہیں 2005کے انتخا بات 15بر س بعد ہورہے ہیں اس کی وجہ یہ ہے کہ جمہوریت کا راگ آلاپنے والے اس بات سے خوفزدہ ہیں کہ ایم کیوایم بلدیاتی الیکشن میں میدان مار لے گی اور ان کی دکانیں بند ہوجائیں گی ۔

12/21/2024 8:23:07 PM