Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

زلزلہ متاثرین کی امداد کیلئے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے تحت کراچی ، اندرون سندھ ، صوبہ پنجاب ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں 150سے زائد امدادی کیمپوں کا چھٹا روز


زلزلہ متاثرین کی امداد کیلئے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے تحت کراچی ، اندرون سندھ ، صوبہ پنجاب ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں 150سے زائد امدادی کیمپوں کا چھٹا روز
 Posted on: 11/1/2015
زلزلہ متاثرین کی امداد کیلئے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے تحت کراچی ، اندرون سندھ ، صوبہ پنجاب ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں 150سے زائد امدادی کیمپوں کا چھٹا روز 
خدمت خلق فاؤنڈیشن کے صدردفتر میں قائم مرکزی امدادی کیمپ پر کارکنان اور رضاکاروں کی بڑی تعداد امدادی سامان کی پیکنگ کرنے ، انہیں ٹرکوں میں لوڈ کرنے اور زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں روانہ کرنے کے کام میں مصروف ہے
کراچی ۔۔۔یکم، نومبر2015ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے ملک میں آنے والے زلزلہ متاثرین کی امداد کیلئے کراچی ، اندرون سندھ ، صوبہ پنجاب ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں 150سے زائد امدادی کیمپوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ امدادی کیمپوں کے چھٹے روز عوام کی جانب زلزلہ متاثرین کیلئے دالیں ، چاول ، آٹا ، خشک دودھ ، منرل واٹر ، مصالحہ جات ، کمبل ، لحاف ، تکئے اور ضروریات زندگی کی دیگر اشیاء جمع کرائی گئیں جنہیں امدادی کیمپوں سے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے صدر دفتر روانہ کیا گیا ۔ خدمت خلق فاؤنڈیشن کے صدر میں قائم مرکزی امدادی کیمپ پر کارکنان اور رضاکاروں کی بڑی تعداد امدادی سامان کی پیکنگ ، انہیں ٹرکوں میں لوڈ کرنے اور زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں روانہ کرنے کے کام میں مصروف ہے ۔کے کے ایف کے امدادی کیمپوں پر مخیرحضرات نے آج بھی رابطہ کیا اور زلزلہ متاثرین کیلئے دل کھو ل کر اپنے عطیات دیئے ۔اس موقع پر مخیر حضرات نے امدادی کیمپوں پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ خدمت خلق فاؤنڈیشن زلزلہ متاثرین کیلئے نامساعد حالات کے باوجود جس طریقے سے بڑھ چڑھ کر امداد کررہا ہے اس کی مثال نہیں ملتی ۔ ان کا کہنا تھا کہ قائد تحریک جناب الطا ف حسین کی ہدایت پر ماضی میں بھی زلزلہ متاثرین کی بھر پور امداد کی گئی تھی اور اب آنے والے زلزلہ کے متاثرین کیلئے خدمت خلق فاؤنڈیشن ، اس کے رضاکاروں نے جو خدمات انجام دیں ہیں انہیں اللہ تعالیٰ اپنی بارگاہِ الہیٰ میں قبول فرمائے ۔ اس موقع پر انہوں نے قائد تحریک جناب الطاف حسین کی درزای عمر ،صحت و تندرستی کے علاوہ زلزلہ متاثرین کی جلد ومکمل بحالی کیلئے دعا ئیں بھی کیں ۔ 










تصاویر

10/1/2024 3:31:19 PM