Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

اے این پی کے رہنماء افضل خان لالہ کے انتقال پر ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا اظہار افسوس


اے این پی کے رہنماء افضل خان لالہ کے انتقال پر ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا اظہار افسوس
 Posted on: 11/1/2015
اے این پی کے رہنماء افضل خان لالہ کے انتقال پر ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا اظہار افسوس
افضل خان لالہ کی موت جمہوریت پسند، لبرل اور روشن خیال طبقے کے لئے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے، الطاف حسین
افضل خان لالہ مرحوم نے پوری زندگی مذہبی انتہا پسندوں اور اسلام کا نام استعمال کرکے بموں کے دھماکے اور دہشت گردی کے واقعات کرنے والوں کے خلاف صدائے احتجاج بلند کیا، الطاف حسین 
مرحوم کے سوگوار لواحقین، دوست احباب اور ہمدردوں سے الطاف حسین کا دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار
لندن ۔۔۔یکم ؍ نومبر 2015ء
ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما افضل خان لالہ کے انتقال پر انتہائی دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور مرحوم کے سوگوار لواحقین ، دوست احباب اور ہمدردوں سے دلی تعزیت کی ہے۔ ایک تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے کہا کہ افضل خان لالہ فقیر منش ، درویش صفت اور ایک انتہائی نڈر اور بہادر شخص تھے ۔ انہوں نے اپنی پوری زندگی مذہبی انتہا پسندوں اور اسلام کا نام استعمال کر کے بموں کے دھماکے کرنے والوں ، خود کش دھماکے کرنے والوں اور دہشت گردی کے واقعات کرنے والو ں کے خلاف نہ صرف صدائے احتجاج بلند کیا بلکہ اپنے آخری وقت تک چٹان کی مانندکھڑے ہوکر دہشت گردی کے خلاف عملی طور پر جدو جہد کی ۔انہوں نے کہا کہ افضل خان لالہ کی موت جمہوریت پسند، لبرل اور روشن خیال طبقے کے لئے ایک نہ قابل تلافی نقصان ہے اور ملک میں ان کا خلا ء پر کرنا مشکل نظر آتا ہے ۔ جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالی افضل خان لالہ کی مغفرت فرمائے ، انہیں جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور ان کے سوگوارلواحقین، دوست واحباب کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطاء کرے (آمین ، ثمہ آمین)۔

10/1/2024 3:31:35 PM