Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

خدمت خلق فاؤنڈیشن کے صدر دفتر سے زلزلہ متاثرین کیلئے کروڑں روپے کا امدادی سامان بھیجا جارہا ہے، سید حیدر عباس رضوی


خدمت خلق فاؤنڈیشن کے صدر دفتر سے زلزلہ متاثرین کیلئے کروڑں روپے کا امدادی سامان بھیجا جارہا ہے، سید حیدر عباس رضوی
 Posted on: 10/31/2015
خدمت خلق فاؤنڈیشن کے صدر دفتر سے زلزلہ متاثرین کیلئے کروڑں روپے کا امدادی سامان بھیجا جارہا ہے، سید حیدر عباس رضوی
جناب الطاف حسین کی ہدایت پر زلزلہ متاثرین کی امداد کیلئے کراچی سمیت ملک بھر میں کے کے ایف کے 150 کیمپس قائم ہیں 
زلزلہ متاثرین کیلئے خشک اجناس، دودھ، بچوں کی ضروریات کا سامان، گرم کپڑے، کمبل اور نقد رقوم بھی اکھٹی کی جارہی ہیں
ایم کیوایم کی سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے رکن سید حیدر عباس رضوی کی خدمت خلق فاؤنڈیشن کے صدر دفتر میں میڈیا بریفنگ
کراچی ۔۔۔31اکتوبر 2015ء
متحد ہ قومی موومنٹ کی سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے رکن سید حیدر عباس رضوی نے کہاہے کہ 26اکتوبر کو خیبر پختونخوا اور قبائلی علاقہ جات میںآنیوالے ہولناک زلزلے کے نتیجے میں سینکڑوں افراد جاں بحق اور لاکھوں روپے مالیت کا نقصان ہو ا ہے جس پر جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم کے تمام کارکنان اپنے ان متاثرہ ہم وطنوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں ،خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے 8اکتوبر2005ء کو آنیوالے زلزلے کے بعدبھی ہم وطنوں کی امداد کی گئی تھی اور اس مرتبہ بھی کے کے ایف اپنے ہم وطنوں کی بھر پور امداد کر رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کی شام فیڈرل بی ایریا میں قائم خد مت خلق فاؤنڈیشن کے صدر دفتر سے امدادی سامان کی پہلی کھیپ جلوزئی روانہ کرتے ہوئے میڈیا بریفنگ کے موقع پر کیا ۔اس موقع پر رکن رابطہ کمیٹی عارف خان ایڈوکیٹ ، کے کے ایف کے ٹرسٹی ارشد وہرہ اور خواجہ سہیل منصور انکے ہمراہ تھے ۔حیدر عباس رضوی نے کہاکہ زلزلہ متاثرین کی امداد کیلئے جناب الطاف حسین کی ہدایت پر ملک بھر میں کے کے ایف کے150کیمپس قائم کئے گئے ہیں جن میں سے 40کیمپس کراچی کے مختلف حصوں میں قائم ہیں ، خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے زلزلہ متاثرین کیلئے خشک اجناس ، دودھ ، بچوں کی ضروریات کا سامان ، گرم کپڑے ، کمبل و ضروریاتی زندگی کی دیگر اشیاء اور نقد رقوم بھی اکھٹی کی جارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس وقت کے کے ایف کے صدر دفتر میں تقریباً 5کروڑ روپے کا امدادی سامان موجود ہے جس میں سے تقریباً 1کروڑ کی امدادی اشیاء آج 4بڑے کنٹینروں کے ذریعے جلوزئی میں PDMAکے امدادی کیمپ کو ارسال کی جارہی ہیں جس میں منرل واٹر، گرم کپڑے ، کمبل ،لہاف ،خشک اجناس ،بچوں کی ضروریات کا سامان اور اشن بیگز شامل ہیں جبکہ روزانہ کی بنیاد پر دیگر سامان بھی روانہ کیا جاتا رہیگااوراسی طرح ملک کے دیگر حصوں میں قائم کے کے ایف ریلیف کیمپ سے بھی امدادی سامان پشاور اور گردو نواح میں قائم PDMAریلیف کیمپس کو بھجوایا جارہاہے۔انہوں نے کہا کہ خدمت خلق فاؤنڈیشن کے رضاکاران دن رات انتھک محنت کرکے اپنے ہم وطن بھائیوں کیلئے امداد اکھٹی کر رہے ہیں ،ہم نے گزشتہ زلزے میں 3ارب سے زائد کی امداد اور سامان زلزلہ متاثرین تک پہنچایا تھااور اس مرتبہ بھی بھر پور امداد کی کوششیں کر رہے ہیں۔انہوں نے خد مت خلق فاؤنڈیشن کے زلزلہ متاثرین ریلیف کیمپس پر امداد فراہم کرنے والے عوام سے اپیل کی کہ وہ زلزلے سے متاثرہ اپنے ہم وطنوں کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے پرانے اور بوسید ہ گرم کپڑے یا کمبل جمع کروانے کے بجائے نئے کمبل اور گرم کپڑے امداد کریں جبکہ غذائی اجناس اور ادویات کے معیار کا بھی خیال رکھیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہاس مرتبہ خدمت خلق فاؤنڈیشن مالی مشکلات سے دوچار ہے اور امدادکیلئے اپنے ہم وطنوں پر منحصر ہے۔

10/1/2024 12:20:40 PM