Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوا یم کے تحت سانحہ31اکتوبر 86ء سہراب گوٹھ اور حیدرآباد کے شہداء کیلئے ملک بھر میں فاتحہ خوانی کے اجتماعات


ایم کیوا یم کے تحت سانحہ31اکتوبر 86ء سہراب گوٹھ اور حیدرآباد کے شہداء کیلئے ملک بھر میں فاتحہ خوانی کے اجتماعات
 Posted on: 10/31/2015
ایم کیوا یم کے تحت سانحہ31اکتوبر 86ء سہراب گوٹھ اور حیدرآباد کے شہداء کیلئے ملک بھر میں فاتحہ خوانی کے اجتماعات
سانحہ کی 29ویں برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی، قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کا مرکزی اجتماع لال قلعہ گراؤنڈ عزیزآباد میں منعقد ہوا
رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان ، اراکین رابطہ کمیٹی ،تنظیمی شعبہ جات کارکنان اور شہداء کے اہل خانہ کی شرکت
کراچی ۔۔۔31اکتوبر2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتما م سانحہ 31اکتوبر1986ء سہراب گوٹھ اور حیدرآباد کے شہداء کی 29ویں برسی ملک بھر میں روایتی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی جس میں ایم کیوا یم کے مقامی ذمہ داران ، کارکنان اور شہداء کے اہل خانہ نے شرکت کی۔29ویں برسی کے اجتماعات اندرون سندھ ، بلوچستان ، پنجاب ، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان ،آزاد کشمیر سمیت ملک کے مختلف حصوں میں ایم کیوایم کے یونٹ آفسوں اور زونل دفاتر پر قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کے اجتماعات منعقد کئے گئے۔برسی کا مرکزی اجتماع لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آبادکراچی میں منعقد ہوا جس میں ایم کیوا یم کی رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان ،اراکین رابطہ کمیٹی سید امین الحق ،عبد الحسیب، عارف خان ایڈوکیٹ ، زاہد منصوری ، رضوان بابر،کنور نوید جمیل،مطیع الرحمن، عادل خان،اسلم آفریدی ،محمد حسین ، محترمہ ریحانہ نصرین م، اراکین سینٹرل ایگزیکٹو کونسل ، تنظیمی شعبہ جات کے ذمہ داران،مختلف سیکٹرز و یونٹس کے کارکنان اور شہداء کے اہل خانہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور شہداء کے ایصال ثواب اور درجات کی بلندی کیلئے دعا ئیں کیں۔اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے رکن عبد الحسیب نے دعا کروائی ۔










تصاویر

10/1/2024 12:24:00 PM