Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

قانون نافذکرنے والے سرکاری اہلکاروں نے ایم کیوایم کاکارکن ہوناجرم بنادیاہے،رابطہ کمیٹی


قانون نافذکرنے والے سرکاری اہلکاروں نے ایم کیوایم کاکارکن ہوناجرم بنادیاہے،رابطہ کمیٹی
 Posted on: 10/31/2015
قانون نافذکرنے والے سرکاری اہلکاروں نے ایم کیوایم کاکارکن ہوناجرم بنادیاہے،رابطہ کمیٹی
رینجرز،پولیس ،سی آئی ڈی اورسادہ لباس اہلکاروں کی جانب سے کراچی کے مختلف علاقوں میںایم کیوایم کے ذمہ داران وکارکنان کے گھروں پرچھاپے مارکرگرفتارکرنے پررا بطہ کمیٹی کااظہارمذمت
وزیراعظم ،وفاقی وزیرداخلہ ،ڈی جی رینجرزوآئی جی سندھ ایم کیوایم کے ذمہ داران وکارکنان کی بلاجواز گرفتاریوں کانوٹس لیں،رابطہ کمیٹی کامطالبہ 
کراچی ۔۔۔31، اکتوبر2015ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے سندھ رینجرز،پولیس ،سی آئی ڈی اورسادہ لباس اہلکاروں کی جانب سے کراچی کے مختلف علاقوں میں ایم کیوایم کے ذمہ داران وکارکنان کو گھروں پرچھاپے مارکرگرفتارکرنے کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے اورذمہ داران وکارکنان کی بلاجوازگرفتاریوں کوغیرقانونی وغیرآئینی اقدام قراردیتے ہوئے کہاکہ سرکاری اہلکاروں نے ایم کیوایم کاکارکن ہوناجرم بنادیاہے۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ کراچی میں جرائم پیشہ عناصراوردہشت گردی کے خاتمے کے لئے جاری ٹارگٹ آپریشن کا رخ ایم کیوایم کی جانب موڑدیاگیاہے اورآپریشن کے پہلے دن سے بے گناہ کارکنان کی گرفتاریاں،انہیں انسانیت سوزتشددکانشانہ بناکرماورائے عدالت قتل کے واقعات ریکارڈ ہیں ۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ گزشتہ روزرینجرز اہلکاروں نے لائنزایریاسیکٹریونٹ 52کے یونٹ انچارج راؤ شفاقت کوگھرپرچھاپہ مارکرگرفتارکرلیااورانہیں نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا ہے جبکہ سادہ لباس اہلکاروں نے اورنگی ٹاؤن یونٹ126کے کمیٹی ممبرپرویز صدیقی کوگرفتارکرلیاجس کے بعداس پرویزصدیقی کاکچھ پتہ نہیں چل رہاہے کہ وہ کہاں ہیں؟۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ اسی طرح پولیس نے شاہ فیصل کالونی یونٹ109کے کارکن عدنان حسین ،اورنگی ٹاؤن سیکٹریونٹ118-Cکے کارکن آصف شاہ کوسادہ لباس اہلکاروں نے جبکہ کورنگی سیکٹریونٹ 74 کے کارکن شعیب،مقدم احمد،یونٹ71کے کارکن عرفان ، یونٹ141نیوکراچی سیکٹرکے کارکن عمران خان،یونٹ124کے کارکن عارف کوسی آئی ڈی اہلکاروں جبکہ ایم کیوایم لیاقت آبادسیکٹریونٹ160کے کارکن عبدالکریم سادہ لباس اہلکاروں نے گھروں پرچھاپے مارکرگرفتارکرلیاہے اورانہیں نامعلوم مقام پرمنتقل کردیاہے جہاں خدشہ ہے کہ گرفتار شدگان کوجھوٹے مقدمات میں ملوث کرنے اورمن پسند بیانات حاصل کرنے کے لئے ان پربہیمانہ تشددکیاجارہاہے جس کے باعث ان کی زندگیوں کو شدید خطرہ لاحق ہے۔رابطہ کمیٹی نے ذمہ داران وکارکنان کی گرفتاریوں کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے وزیراعظم میاں محمدنوازشریف،وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان ، ڈی جی رینجرزوآئی جی سندھ سے مطالبہ کیاکہ ایم کیوایم کے ذمہ داران وکارکنان کی گرفتاریوں کانوٹس لیاجائے اورتمام گرفتارشدگان کوفی الفوررہاکرکے ایم کیوایم کوریاستی آپریشن کانشانہ بنانے کاعمل بندکیاجائے۔

10/1/2024 12:19:06 PM