Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

حق پرست ارکان اسمبلی مزمل قریشی ، ثمن جعفری اور ناہید بیگم کا گلستان جوہر بلاک 2کا دورہ


حق پرست ارکان اسمبلی مزمل قریشی ، ثمن جعفری اور ناہید بیگم کا گلستان جوہر بلاک 2کا دورہ
 Posted on: 10/29/2015
حق پرست ارکان اسمبلی مزمل قریشی ، ثمن جعفری اور ناہید بیگم کا گلستان جوہر بلاک 2کا دورہ 
جھونپڑیوں میں لگنے والی آتشزدگی کا جائزہ اور متاثرہ خاندانوں سے ملاقات 
حق پرست ارکان اسمبلی نے جھلس کر جاں بحق افراد کے بلند درجات اور زخمیوں کی جلد ومکمل صحت یابی کیلئے دعا بھی کی 
کراچی ۔۔۔29، اکتوبر2015ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے حق پرست ارکان قومی اسمبلی مزمل قریشی ، ثمن جعفری اور حق پرست رکن سندھ اسمبلی ناہید بیگم نے گلستان جوہر بلاک 2 کا دورہ کیا اورجھونپڑیوں میں لگنے والی آتشزدگی کے مقام کا جائزہ لیا اورمتاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی ۔ حق پرست ارکان اسمبلی نے جھلس کر جاں بحق ہونے والے افراد کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کیا اور انہیں صبر کی تلقین کی ۔ اس موقع پرانہوں نے زخمیوں کے اہل خانہ سے بھی دلی ہمدردی کااظہا رکیا اور ان کے علاوج ومعالجہ کیلئے ایم کیوایم کی جانب سے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔ انہوں نے جاں بحق ہونے والے افراد کے سوگوار لواحقین کو صبر کی تلقین کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور زخمیوں کو جلد ومکمل صحت یابی عطا کرے ۔حق پرست ارکان اسمبلی نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ گلستان جوہر میں جھونپڑیوں میں لگنے والی آتشزدگی کے متاثرہ افراد کو معاوضہ ادا کیا جائے اورزخمیوں کے علاج و معالجہ میں کوئی کسر باقی نہ چھوڑی جائے ۔

10/1/2024 12:19:14 PM