Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

حسب روایت زلزلہ سے متاثرہ خاندانوں کی امداد کیلئے خدمت خلق فاؤنڈیشن کی فلاحی سرگرمیاں جاری ہیں


حسب روایت زلزلہ سے متاثرہ خاندانوں کی امداد کیلئے خدمت خلق فاؤنڈیشن کی فلاحی سرگرمیاں جاری ہیں
 Posted on: 10/29/2015
حسب روایت زلزلہ سے متاثرہ خاندانوں کی امداد کیلئے خدمت خلق فاؤنڈیشن کی فلاحی سرگرمیاں جاری ہیں
خدمت خلق فاؤنڈیشن کے تحت زلزلہ سے متاثرہ خاندانوں کی امداد کیلئے غذائی اجناس پر مشتمل کئی ٹرک متاثرہ علاقوں میں بھیجے گئے
زلزلہ کے فوری بعد الطاف حسین کی ہدایت پر ہنگامی بنیادوں پر زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی سرگرمیوں کا آغاز کردیا گیا تھا
کراچی سمیت صوبہ سندھ ، پنجاب ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں100 سے زائد امدادی کیمپ قائم کئے گئے ہیں
امدادی کیمپوں پر عوام کی جانب سے زلزلہ سے متاثرہ افراد کی امداد کیلئے دل کھول کرعطیات جمع کرائے جارہے ہیں
کے کے ایف کے مرکزی کیمپ میں درجنوں رضاکار، دن رات امدادی اشیاء کی پیکنگ اور متاثرہ علاقوں میں بھیجنے میں مصروف ہیں
کراچی ۔۔۔29، اکتوبر2015ء
ایم کیوایم کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے تحت پاکستان کے مختلف علاقوں میں تباہ کن زلزلہ سے متاثرہ خاندانوں کی امداد کیلئے غذائی اجناس اور روزمرہ استعمال کی دیگر اشیاء پر مشتمل کئی ٹرک زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں بھیجے جاچکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق حسب روایت زلزلہ سے متاثرہ خاندانوں کی امداد کیلئے خدمت خلق فاؤنڈیشن کی فلاحی سرگرمیاں جاری ہیں،پاکستان کے مختلف شہروں میں ہولناک زلزلہ کے فوری بعد ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین کی ہدایت پرایم کیوایم اور خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے ہنگامی بنیادوں پر زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی سرگرمیوں کا آغاز کردیا گیا تھا۔ اس سلسلے میں خدمت خلق فاؤنڈیشن کے تحت کراچی کے 40 سے زائد مقامات پرامدادی کیمپ قائم کیے جاچکے ہیں جبکہ صوبہ سندھ کے دیگر شہروں ، صوبہ پنجاب ، صوبہ خیبرپختونخوا اور صوبہ بلوچستان میں مجموعی طورپر 100 سے زائد امدادی کیمپ قائم کئے گئے ہیں جہاں عوام کی جانب سے زلزلہ سے متاثرہ افراد کی امداد کیلئے دل کھول کرعطیات جمع کرائے جارہے ہیں ۔عوام کی جانب سے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے امدادی کیمپوں میں خشک اجناس،ادویات،بچوں کا دودھ، پانی کی بوتلیں، گرم کپڑے ، لحاف، چادریں ،واٹر کولر اور روزمرہ استعمال کی دیگر اشیاء عطیہ کی جارہی ہیں۔ بعدازا ان امدادی اشیاء کو خدمت خلق فاؤنڈیشن کے مرکزی کیمپ میں پہنچایاجارہا ہے جہاں درجنوں رضاکار دن رات امدادی اشیاء کی پیکنگ اورانہیں متاثرہ علاقوں میں بھیجنے میں مصروف ہیں۔ اب تک کئی ٹرکوں پر امدادی سامان زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں بھیجاجاچکا ہے جبکہ عوام کی جانب سے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے کیمپوں میں امدادی اشیاء جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے ۔

10/1/2024 12:19:14 PM