Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کی سیاست کا مقصد اقتدار کا حصول نہیں بلکہ عوام کے بنیادی مسائل کا حل ہے ،الطاف حسین


ایم کیوایم کی سیاست کا مقصد اقتدار کا حصول نہیں بلکہ عوام کے بنیادی مسائل کا حل ہے ،الطاف حسین
 Posted on: 10/29/2015
ایم کیوایم کی سیاست کا مقصد اقتدار کا حصول نہیں بلکہ عوام کے بنیادی مسائل کا حل ہے ،الطاف حسین
میڈیا میں خدمت خلق فاؤنڈیشن کے تحت زلزلہ سے متاثرہ افراد کیلئے امدادی سرگرمیوں کا بھی بائیکاٹ کردیا گیا ہے، الطاف حسین
کارکنان اور رضاکار، خلق خدا کی خدمت میں پسینے پسینے ہورہے ہیں لیکن انکی فلاحی سرگرمیوں سے دنیا واقف ہی نہیں ہے ، الطاف حسین
کارکنان خدمت خلق فاؤنڈیشن کی امدادی سرگرمیوں کی وڈیو بناکر پوری دنیا میں بھیجیں، الطاف حسین
امدادی سرگرمیوں کی ڈی وی ڈی بناکر امریکہ ، کینیڈا، برطانیہ اور دیگر مغربی ممالک کی اہم حکومتی شخصیات کو بھی ارسال کریں، الطاف حسین
خدمت خلق فاؤنڈیشن کی امدادی سرگرمیوں کے وڈیو کلپ سوشل میڈیا پر بھی اپ لوڈ کریں تاکہ دنیا کو آگاہ کیاجاسکے کہ ایم کیوایم کا فلاحی ادارہ کس طرح زلزلہ سے متاثرہ خاندانوں کی خدمت کررہا ہے، الطاف حسین
جمعرات کی صبح خدمت خلق فاؤنڈیشن کے مرکزی امدادی کیمپ میں رضاکاروں سے وڈیو لنک کے ذریعہ خطاب
لندن۔۔۔29، اکتوبر2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ ایم کیوایم کی سیاست کا مقصد اقتدار کا حصول نہیں بلکہ عوام کے بنیادی مسائل کا حل ہے ، میڈیا میں ایم کیوایم کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے تحت زلزلہ سے متاثرہ افراد کیلئے امدادی سرگرمیوں کا بھی بائیکاٹ کردیا گیا ہے لہٰذا ایم کیوایم کے کارکنان خدمت خلق فاؤنڈیشن کی امدادی سرگرمیوں کی وڈیو بناکر پوری دنیا میں بھیجیں اورسوشل میڈیا پر بھی اپ لوڈ کریں تاکہ دنیا کو آگاہ کیاجاسکے کہ ایم کیوایم کا فلاحی ادارہ کس طرح زلزلہ سے متاثرہ خاندانوں کی خدمت کررہا ہے ۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کی صبح خدمت خلق فاؤنڈیشن کے مرکزی امدادی کیمپ میں رضاکاروں سے وڈیو لنک کے ذریعہ خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ اس موقع پر خدمت خلق فاؤنڈیشن کے رضاکاروں نے جناب الطاف حسین کو بتایا کہ کراچی کے 40 سے زائد مقامات پر زلزلہ سے متاثرہ افراد کی امداد کیلئے قائم امدادی کیمپوں میں عوام کی جانب سے دل کھول کرعطیات جمع کرائے جارہے ہیں اور اب تک کئی ٹرکوں پر مشتمل غذائی اجناس، ادویات ، گرم کپڑے اوردیگر امدادی سامان زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں بھیجاجاچکا ہے اور عوام کی جانب سے امدادی کیمپوں میں امدادی اشیاء جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے ۔ جناب الطاف حسین نے زلزلہ سے متاثرہ افراد کیلئے دن رات مصروف ایم کیوایم کے کارکنوں اور خدمت خلق فاؤنڈیشن کے رضاکاروں کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ آپ انسانیت کی خدمت کے جذبے کے تحت جس طرح زلزلہ سے متاثرہ افراد کی امداد کیلئے رات دن مصروف ہیں وہ قابل تعریف ہے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ پاکستان سمیت پوری دنیا میں ایم کیوایم کے خلاف منفی پروپیگنڈہ کیاجاتا ہے اور پاکستانی میڈیا میں ایم کیوایم کے مثبت اقدامات اور فلاحی سرگرمیوں کا تذکرہ تک نہیں کیاجاتا ۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ کئی دنوں سے ایم کیوایم کا فلاحی ادارہ خدمت خلق فاؤنڈیشن زلزلہ سے متاثرہ خاندانوں کی امداد کیلئے پیش پیش ہے ، اس کے رضاکار دن رات زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی اشیاء جمع کرنے ، اس کی پیکنگ کرنے اور ترسیل کرنے میں مصروف ہیں لیکن یہ امر افسوسناک ہے کہ میڈیا میں خدمت خلق فاؤنڈیشن کی امدادی سرگرمیوں کا بھی بائیکاٹ کردیا گیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں حالیہ زلزلہ سے متاثرہ افراد کی امداد کیلئے کئی ٹرکوں پر مشتمل امدادی سامان متاثرہ علاقوں میں بھیجاجاچکا ہے اور مزید سامان روانہ کیاجارہا ہے لیکن پوری دنیا میں ایم کیوایم کی فلاحی سرگرمیوں کو دیکھنے والا کوئی نہیں ہے اور یہ بھی حقیقت ہے کہ دنیا میں صرف آنکھوں سے دیکھے پر ہی یقین کیاجاتا ہے ، خدمت خلق فاؤنڈیشن کے رضاکار اپنے گھربار ، ذاتی مصروفیات ترک کرکے دن رات زلزلہ سے متاثرہ خاندانوں کی امداد میں مصروف ہیں ، اپنے کندھوں پر امدادی سامان اٹھا رہے ہیں، امدادی اشیاء کی پیکنگ میں مصروف ہیں اور خلق خدا کی خدمت میں پسینے پسینے ہورہے ہیں لیکن انکی فلاحی سرگرمیوں سے دنیا واقف ہی نہیں ہے ۔ جناب الطاف حسین نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم ایم کیوایم کے کارکنان اور خدمت خلق فاؤنڈیشن کے رضاکاروں پر زور دیا کہ وہ اپنے طور پرزلزلہ خدمت خلق فاؤنڈیشن کی امدادی سرگرمیوں کے وڈیو کلپ بناکر نہ صرف سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کریں بلکہ امدادی سرگرمیوں کی ڈی وی ڈی بناکر امریکہ ، کینیڈا، برطانیہ اور دیگر مغربی ممالک کی اہم حکومتی شخصیات کو بھی ارسال کریں تاکہ نہ صرف ایم کیوایم کے خلاف منفی پروپیگنڈوں کو زائل کیاجاسکے بلکہ دنیا کو آگاہ کیاجاسکے کہ ایم کیوایم کا فلاحی ادارہ خدمت خلق فاؤنڈیشن کس طرح زلزلہ سے متاثرہ خاندانوں کی خدمت کے عمل میں مصروف ہے ۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم غریب ومتوسط طبقہ کی جماعت ہے جو ملک میں غریب ومتوسط طبقہ کی حکمرانی کیلئے جدوجہد کررہی ہے ، ایم کیوایم کی سیاست کا مقصد اقتدار یا اقتدار کی مراعات کا حصول نہیں بلکہ عوام کے اجتماعی مسائل ، مشکلات اورپریشانیاں دورکرنا ہے ، ان کے بنیادی مسائل حل کرنا ہے ، ایم کیوایم چاہتی ہے کہ ملک بھرکے غریب عوام کو بھی عزت کی زندگی گزارنے کا موقع میسر آئے ، انہیں دووقت کی روزی اور باعزت روزگارکے مواقع مل سکیں۔جناب الطاف حسین نے دکھی انسانیت کی خدمت میں پیش پیش ایم کیوایم کے ایک ایک ذمہ دار، کارکن اور خدمت خلق فاؤنڈیشن کے رضاکار کو دل کی گہرائیوں سے شاباش اور خراج تحسین بھی پیش کیا۔

10/1/2024 12:24:23 PM