Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
دکھی انسانیت کی خدمت سب سے بڑی عبادت ہے، الطاف حسین
Posted on: 10/28/2015
دکھی انسانیت کی خدمت سب سے بڑی عبادت ہے، الطاف حسین
خدمت خلق فاؤنڈیشن کے رضاکار اپنا گھربا چھوڑ کر زلزلہ متاثرین کی خدمت عبادت سمجھ کر ادا کررہے ہیں، الطاف حسین
ہمیں نہ تو زکوٰۃ فطرہ جمع کرنے دیا گیا اور نہ قربانی کے جانوروں کی کھالیں جمع کرنے دی گئی لیکن ہم دکھی انسانیت کی خدمت کے جذبے کے تحت آج بھی زلزلہ سے متاثرہ خاندانوں کی خدمت بھی کررہے ہیں ،الطاف حسین
متاثرین زلزلہ کی مدد کیلئے قائم مرکزی امدادی کیمپ میں خدمت خلق فاؤنڈیشن کے رضاکاروں سے ٹیلی فون پر گفتگو
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ دکھی انسانیت کی خدمت سب سے بڑی عبادت ہے اور خدمت خلق فاؤنڈیشن کے رضاکار اپنا گھربار اور ذاتی مصروفیات چھوڑ کر زلزلہ متاثرین کی خدمت عبادت سمجھ کر ادا کررہے ہیں۔ یہ بات انہوں نے بدھ کی شام زلزلہ سے متاثرہ افراد کی مدد کیلئے قائم خدمت خلق فاؤنڈیشن کے مرکزی امدادی کیمپ میں ایم کیوایم کے زمہ داران اور خدمت خلق فاؤنڈیشن کے رضاکاروں سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر کے کے ایف کے رضاکاروں نے جناب الطاف حسین نے کو ملک کے مختلف شہروں میں زلزلہ سے متاثرہ خاندانوں کیلئے جمع کی گئی امدادی اشیاء کی پیکنگ اور ترسیل کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ جناب الطاف حسین نے رضاکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آپ لوگ جس طرح اپنے قائد کی اپیل پر اپنا گھربار اور ذاتی مصروفیات چھوڑ کر خلوص دل کے ساتھ مشکلات کا شکار زلزلہ متاثرین کی مدد کیلئے محنت کررہے ہیں اس پر کے کے ایف کا ایک ایک رضاکار زبردست خراج تحسین کا مستحق ہے ۔ آپ جن لوگوں کوجانتے تک نہیں صرف اس بنیاد پر کہ زلزلہ سے متاثرہ خاندانوں کو مدد کی ضرورت ہے لہٰذا ان کی بھرپورمدد کی جائے ، اس انسانی جذبے کے تحت آپ کام کررہے ہیں اللہ تعالیٰ آپ کی کاوش کو قبول فرمائے اور ایم کیوایم کے فلاحی ادارے کو دکھی انسانیت کی زیادہ سے زیادہ خدمت کرنے کی توفیق عطافرمائے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایسے وقت میں جبکہ ایم کیوایم کے کارکنان اور خدمت خلق فاؤنڈیشن کے رضاکاروں کا گھر سے نکلنا ممکن نہ ہو ایسے خوف کی کیفیت میں دوسروں کی مددکیلئے کام کرنا بہت بڑی بات ہے ۔ آپ لوگوں نے ہمیشہ ہرکڑے اور مشکل لمحات میں انسانیت کی خدمت کی ہے ، قدرتی آفات ہو ں کوئی حادثات ہوں جہاں متاثرین کو طبی امداد کی ضرورت پیش آئی آپ نے انہیں طبی امدادفراہم کی اورجہاں غذائی اجناس ، کپڑوں ، لحاف ، گدے یاچادروں کی ضرورت پیش آئی آپ نے انہیں یہ امدادی اشیاء فراہم کیں ۔ انہوں نے کہاکہ اس سال ہمیں نہ تو زکوٰۃ فطرہ جمع کرنے دیا گیا اور نہ قربانی کے جانوروں کی کھالیں جمع کرنے دی گئی لیکن اللہ کاکرم ہے کہ ایم کیوایم کا فلاحی ادارہ خدمت خلق فاؤنڈیشن آج بھی کھلا ہوا ہے اور ہم دکھی انسانیت کی خدمت کے جذبے کے تحت زلزلہ سے متاثرہ خاندانوں کی خدمت بھی کررہے ہیں ،یہ ہم پر اللہ تعالیٰ کا خصوصی فضل وکرم ہے ۔ انہوں نے کہاکہ کاش ایم کیوایم کے کارکنان اور کے کے ایف کے رضاکاروں کے اس انسانی جذبہ کو میڈیا کے ذریعہ ملک بھرکے عوام بھی دیکھتے توانہیں معلوم ہوتا کہ ہم مسائل ومشکلات کے باوجود کس طرح انسانیت کی خدمت میں مصروف ہیں لیکن کوئی دیکھے یا نہ دیکھے اللہ تعالیٰ ہماری نیتوں اور ہمارے نیک جذبوں کو دیکھ رہا ہے ۔ جناب الطا ف حسین نے دکھی انسانیت کی بھرپورخدمت پر خدمت خلق فاؤنڈیشن کے رضاکاروں بشمول میت بس اور ایمبولینس ڈرائیورز اور سردخانوں کے عملے کے ارکان کو دل کی گہرائیوں سے زبردست خراج تحسین پیش کیا۔
*****
10/13/2026 2:05:17 PM
ملک وقوم کادرد رکھنے والے اہل پاکستان خصوصاً، نئی نسل جین زی کے نام
...
11 Oct 2026
خیبرپختونخوا میں گورنرراج اور ایمرجنسی کا نفاذ کسی بھی طرح ملک کے مفاد
...
11 Oct 2026
صوبہ KPK میں گورنر راج یاایمرجنسی کانفاذ اور یمن میں پاکستانی فوج کو
...
10 Oct 2026
اللہ تعالیٰ نظام بھائی کوشفائے کاملہ عطافرمائے اورانہیں مکمل صحتیاب کر
...
10 Oct 2026
خیبرپختونخوا میں گورنرراج یا ایمرجنسی جیسے ظالمانہ اقدام کرکے ملک میں
...
09 Oct 2026
حکومت نے مذاکرات کاڈرامہ تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے ٹیمپوکوتوڑنے کے
...
04 Oct 2026
دنیامیں کہیں بھی کوئی بھی انقلاب پرامن طریقے سے نہیں آیا،
...
03 Oct 2026
عدالتوں کے فیصلوں کے پرخچے اڑائے جا رہے ہیں پھربھی مذاکرات، مذاکرات ک
...
03 Oct 2026
ٹورانٹو میں قائدِ تحریک جناب الطاف حسین بھائی کی 73ویں سالگرہ کی پروقا
...
01 Oct 2026
30 -ستمبر 1988ء کو حیدرآباد میں قیامت صغریٰ بپا کی گئی تھی۔الطاف حسین
...
01 Oct 2026
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us