Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

رینجرز اہلکاروں کے ہاتھوں ایم کیوایم فیڈرل بی ایر یا سیکٹر کمیٹی کے رکن ایوب تابانی اور ملیر سیکٹر کے کارکن سید قیصر کی گرفتاری پر رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت


رینجرز اہلکاروں کے ہاتھوں ایم کیوایم فیڈرل بی ایر یا سیکٹر کمیٹی کے رکن ایوب تابانی اور ملیر سیکٹر کے کارکن سید قیصر کی گرفتاری پر رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت
 Posted on: 10/27/2015
رینجرز اہلکاروں کے ہاتھوں ایم کیوایم فیڈرل بی ایر یا سیکٹر کمیٹی کے رکن ایوب تابانی اور ملیر سیکٹر کے کارکن سید قیصر کی گرفتاری پر رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت 
ایم کیوایم کے کارکنان کی غیرقانونی گرفتاریوں اور انہیں لاپتا کرنے کا سلسلہ فی الفور بند کرایاجائے، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
ایم کیوایم ملک میں آنے والے زلزلہ سے متاثرہ خاندانوں کیلئے امدادی سرگرمیاں انجام دے رہی ہے اوراس کے باوجود ایم کیوایم کے کارکنان کی بلاجواز افسوسناک عمل ہے ، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
وزیراعظم، وفاقی وزیر داخلہ ، وزیراعلیٰ سندھ اور شکایات ازالہ کمیٹی کے اراکین گرفتاریوں کا نوٹس لیکر حقائق عوام کے سامنے لائیں ، رابطہ کمیٹی 
کراچی ۔۔۔27، اکتوبر2015ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے رینجرز اہلکاروں کے ہاتھوں ایم کیوایم کے کارکنان کی بلاجواز اورغیرقانونی گرفتاریوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ ایم کیوایم کے کارکنان کی غیرقانونی گرفتاریوں اور انہیں لاپتا کرنے کا سلسلہ فی الفور بند کرایاجائے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ رینجرز اہلکاروں نے گزشتہ روز ایم کیوایم فیڈر ل بی ایریا سیکٹر کمیٹی کے رکن محمد ایوب تابانی کو کریم آباد اور ایم کیوایم ملیر سیکٹر یونٹ 102کے کارکن سید قیصر کو ان کی رہائش گاہ سے بلاجواز طور پر گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر کردیا ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ اسی طرح ایم کیوایم فیڈرل بی ایر یا سیکٹر یونٹ 148کے کارکن ارشد احمد کل شام 4بجے ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو سے اپنے گھر فیڈرل بی ایریا بلاک 14کیلئے روانہ ہوئے تھے جو اب تک لاپتا ہیں اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ انہیں بھی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے راستے سے گرفتار کرنے کے بعد لاپتا کردیا ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایم کیوایم ملک میں آنے والے زلزلہ سے متاثرہ خاندانوں کیلئے امدادی سرگرمیاں انجام دے رہی ہے اوراس کے باوجود ایم کیوایم کے کارکنان کی بلاجواز گرفتاریاں کی جارہی ہیں جو کہ انتہائی افسوس ناک عمل ہے اور ایم کیوایم کو زلزلہ سے متاثرہ خاندانوں کی امدادی سرگرمیوں سے روکنے کے مترادف ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم نواز شریف ،و فاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ، وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور کراچی آپریشن کی مانیٹرنگ کیلئے بنائی گئی شکایت ازالہ کمیٹی کے اراکین سے مطالبہ کیا کہ رینجرز اہلکاروں کے ہاتھوں ایم کیوایم کے مزید دو کارکنان کی بلاجواز گرفتاریوں کا نوٹس لیاجائے اور ان کی گرفتاریوں کی تحقیقات کرکے حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں ۔ 

10/1/2024 12:24:01 PM