Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر کیف الوریٰ اور ارکان رابطہ کمیٹی کا زلزلہ متاثرین کیلئے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے صدر دفتر میں قائم مرکزی کیمپ سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں لگائے گئے امدادی کیمپوں کا دورہ


ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر کیف الوریٰ اور ارکان رابطہ کمیٹی کا زلزلہ متاثرین کیلئے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے صدر دفتر میں قائم مرکزی کیمپ سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں لگائے گئے امدادی کیمپوں کا دورہ
 Posted on: 10/27/2015
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر کیف الوریٰ اور ارکان رابطہ کمیٹی کا زلزلہ متاثرین کیلئے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے صدر دفتر میں قائم مرکزی کیمپ سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں لگائے گئے امدادی کیمپوں کا دورہ 
رابطہ کمیٹی کے ارکان نے امدادی کیمپوں پر بیٹھ کر عوام سے عطیات ، راشن ، غذائی اجناس اور امدادی سامان وصول کیا 
زلزلے کے بعد جناب الطاف حسین کی جانب سے خدمت خلق فاؤنڈیشن کو متحرک کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ ایم کیوایم دکھی انسانیت کی خدمت میں ہمیشہ کی طرح اب بھی پیش پیش ہے ، رابطہ کمیٹی ڈپٹی کنوینر کیف الوریٰ و اراکین رابطہ کمیٹی 
کراچی ۔۔۔27،اکتوبر2015ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر کیف الوریٰ ، رابطہ کمیٹی کے ارکان امین الحق اور کنور نوید نے زلزلہ متاثرین کی امداد کیلئے ایم کیوایم کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے لگائے گئے امدادی کیمپوں کا دورہ کیا اور زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی کیمپوں پر بیٹھ کر عوام سے عطیات ، راشن ، غذائی اجناس اور امدادی سامان وصول کیا ۔ اس موقع پر ایم کیوایم سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے انچارج وسیم اختر ، حق پرست ارکان قومی وصوبائی اسمبلی اور دیگر ذمہ داران بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ امدادی کیمپوں پر زلزلہ متاثرین کیلئے امداد جمع کرانے کیلئے آنے والے عوام کا ایک ہجوم دکھائی دیا ۔ رابطہ کمیٹی کے ارکان نے زلزلہ متاثرین کیلئے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے صدر دفتر میں قائم کئے گئے مرکزی امدادی کیمپ سمیت فیڈرل بی ایریا اور لیاقت آباد میں لگائے گئے امدادی کیمپوں پر جاکر یہاں خدمت انجام دینے والے ایم کیوایم کے کارکنان اور خدمت خلق فاؤنڈیشن کے رضاکاروں کوقائد تحریک جناب الطا ف حسین کی جانب سے زبردست خراج تحسین پیش کیا اور ان کے دکھی انسانیت کی خدمت کے جذبے کو سراہایا ۔ خدمت خلق فاؤنڈیشن کے امدادی کیمپوں پر زلزلہ متاثرین کیلئے عوام کی جانب سے دل کھول کر راشن ، غذائی اجناس ، امدادی سامان اور ادویات بھی جمع کرائی جارہی ہیں اور زلزلہ متاثرین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیاجارہا ہے ۔ ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان نے امدادی کیمپوں امدادی سامان جمع کرانے کیلئے آنے والے افراد کا خیر مقدم کیا اور انہیں سے عطیات وصول کئے ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر کیف الوریٰ اور رابطہ کمیٹی کے اراکین نے کہاکہ ملک میں آنے والے ہولناک زلزلے کے بعد قائدتحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے خدمت خلق فاؤنڈیشن کو متحرک کرنا اورزلزلہ متاثرین کی بڑھ چڑھ کر امداد کرنے کی ہدایت دینا اس بات کا ثبوت ہے کہ ایم کیوایم دکھی انسانیت کی خدمت میں ہمیشہ کی طرح اب بھی پیش پیش ہے اور اپنے زلزلہ متاثرہ خاندان کو کسی قیمت پرتنہا نہیں چھوڑے گی ۔ انہوں نے کہاکہ زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی کیمپوں پر کارکنان اور رضاکاران جس طرح سے فعال کردارکیاجارہا ہے وہ قابل تعریف ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی سرگرمیاں ان کی مکمل بحالی تک جاری رہے گی اور انشاء اللہ جب تک ایک ایک زلزلہ سے متاثرہ خاندان امدادی سرگرمیوں سے مستفید نہیں ہوجاتا یہ سلسلہ جاری رکھاجائے ۔ 

10/1/2024 12:21:23 PM