Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم رابطہ کمیٹی لندن و پاکستان کا ہنگامی اجلاس ، ملک میں زلزلہ کے بعد درپیش صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال اجلاس میں ایم کیوایم کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن اور متعلقہ زونوں کو فی الفور زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی کارروائیاں شروع کرنے کی ہدایت کی گئی


ایم کیوایم رابطہ کمیٹی لندن و پاکستان کا ہنگامی اجلاس ، ملک میں زلزلہ کے بعد درپیش صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال  اجلاس میں ایم کیوایم کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن اور متعلقہ زونوں کو فی الفور زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی کارروائیاں شروع کرنے کی ہدایت کی گئی
 Posted on: 10/26/2015
ایم کیوایم رابطہ کمیٹی لندن و پاکستان کا ہنگامی اجلاس ، ملک میں زلزلہ کے بعد درپیش صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال 
اجلاس میں ایم کیوایم کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن اور متعلقہ زونوں کو فی الفور زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی کارروائیاں شروع کرنے کی ہدایت کی گئی 
زلزلہ کے نتیجے میں متعدد افراد کے جاں بحق اور زخمی ہونے پر رابطہ کمیٹی لندن و پاکستان کااظہار افسوس 
خدمت خلق ایم کیوایم کا نصب العین ہے، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
اسپتالوں اور دیگر متعلقہ اداروں میں ایمرجنسی نافذکی جائے ، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
ایم کیوایم کے کارکنان اور خدمت خلق فاؤنڈیشن کے رضا کار کراچی آپریشن میں ہونیو الی ظلم و زیادتی کے باوجود اپنے ہم وطنوں کی مددکیلئے نکلیں اور امدادی سرگرمیوں میں بڑ ھ چڑھ کر حصہ لیں ، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
نیشنل ڈایزاسٹرمینجمنٹ سیل کو فی الفور فعال کیاجائے اور زلزلہ متاثرین کی ہرممکن امداد اور علاج و معالجہ کو یقینی بنایاجائے ، رابطہ کمیٹی 
کراچی ۔۔۔26،اکتوبر2015ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی پاکستان اور لندن کا ایک ہنگامی اجلاس آج خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں ہوا جس میں ایم کیوایم لندن رابطہ کمیٹی کے اراکین نے بذریعہ ٹیلی فون شرکت کی ۔ اجلاس میں ملک میں آنے والے حالیہ زلزلہ کے بعد درپیش صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اورقائد تحریک جناب الطاف حسین کی ہدایت پرایم کیوایم کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن اور متعلقہ زونوں کو فی الفور زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی کارروائیاں شروع کرنے کی ہدایت دی گئی۔ اجلاس میں زلزلہ کے نتیجے میں متعدد افراد کے جاں بحق اور زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا گیا ۔ اجلاس میں دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ زلزلہ کے نتیجے میں جاں بحق افراد کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ، سوگواران کو صبر جمیل عطاکرے اور زخمیوں کو جلد ومکمل صحت یابی عطا فرمائے ۔ اجلاس میں کہا گیا کہ خدمت خلق ایم کیوایم کا نصب العین ہے اور ماضی میں آنے والے زلزلے اور قدرتی آفات میں ایم کیوایم اور اس کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کی امدادی سرگرمیوں کو آج بھی سراہا جاتا ہے لہٰذا ایم کیوایم کے کارکنان اور خدمت خلق فاؤنڈیشن کے رضا کار کراچی آپریشن میں ہونیو الی ظلم و زیادتی کے باوجود اپنے ہم وطنوں کی مددکیلئے نکلیں اور امدادی سرگرمیوں میں بڑ ھ چڑھ کر حصہ لیں ۔ اجلاس میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیاگیا کہ زلزلہ کی تباہ کاریوں سے مزید افراد کی جانیں بچانے کیلئے فی الفور نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل کو فعال کیا جائے ،اسپتالوں اور دیگر متعلقہ اداروں میں ایمرجنسی نافذ کی جائے اور زلزلہ متاثرین کی ہرممکن امداد اور علاج و معالجہ کیلئے مثبت اقدامات بروئے کارلائے جائیں ۔

10/1/2024 12:20:58 PM