Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے تمام کارکنان اور خدمت خلق فاؤنڈیشن کے رضاکاراپنی مدد آپ کے تحت متاثرین زلزلہ کی مدد کریں، الطاف حسین


ایم کیوایم کے تمام کارکنان اور خدمت خلق فاؤنڈیشن کے رضاکاراپنی مدد آپ کے تحت متاثرین زلزلہ کی مدد کریں، الطاف حسین
 Posted on: 10/26/2015
ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا ہولناک زلزلہ سے ہونے والی تباہ کاریوں اورجانی ومالی نقصانات پر اظہار افسوس
خدمت خلق ، ایم کیوایم کا ہمیشہ سے شعار رہا ہے، الطاف حسین
ایم کیوایم کے کارکنوں اور کے کے ایف کے رضاکاروں نے ہمیشہ قدرتی سانحات کے متاثرین کی امداد اور بحالیکیلئے ناقابل فراموش خدمات انجام دی ہیں، الطاف حسین
ایم کیوایم کے خلاف موجودہ آپریشن کی وجہ سے خدمت خلق فاؤنڈیشن شدید مالی بحران کا شکار ہے، الطاف حسین
ایم کیوایم کے تمام کارکنان اور خدمت خلق فاؤنڈیشن کے رضاکاراپنی مدد آپ کے تحت متاثرین زلزلہ کی مدد کریں، الطاف حسین
ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلہ میں جاں بحق ہونے والے افرادکے لواحقین سے اظہارتعزیت
لندن۔۔۔26، اکتوبر2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ملک کے مختلف علاقوں میں ہولناک زلزلہ سے ہونے والی تباہ کاریوں اورجانی ومالی نقصانات پر دلی افسوس کااظہار کرتے ہوئے ایم کیوایم کے تمام عہدیداروں وکارکنان اور خدمت خلق فاؤنڈیشن کے رضاکاروں سے کہاہے کہ وہ اپنی مدد آپ کے تحت آگے بڑھ کر متاثرین زلزلہ کی مدد کریں۔اپنے ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ خدمت خلق ، ایم کیوایم کا ہمیشہ سے شعار رہا ہے اور ماضی میں آنے والی قدرتی آفات اور سانحات کے موقع پر ایم کیوایم کے کارکنوں اور کے کے ایف کے رضاکاروں نے ان سانحات کے متاثرین کی امداد اور بحالی کیلئے ناقابل فراموش خدمات انجام دی ہیں۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ مجھے بخوبی اندازہ ہے کہ ایم کیوایم کے خلاف موجودہ آپریشن کی وجہ سے خدمت خلق فاؤنڈیشن شدید مالی بحران کا شکار ہے تاہم اس کے رضاکاروں اور ایم کیوایم کے رہنماؤں وکارکنوں سے کہتا ہوں کہ وہ جہاں جہاں بھی ہوں اپنی مددآپ کے تحت متاثرین زلزلہ کی بھرپورمدد کریں ۔ انہوں نے زلزلہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ میں دعا گو ہوں کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کی مغفرت فرمائے اور زخمیوں کو جلد صحت یاب کرے۔(آمین)

10/1/2024 12:19:35 PM