Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم اور خدمت خلق فاؤنڈیشن کے تحت کراچی کی طرح اندرون سندھ میں بھی یوم عاشور کے موقع پر نکلنے والے جلوسوں کی گزرگاہوں پر طبی و امدادی کیمپس کا انعقاد اور شربت اور پانی کی سبیلیں لگائی گئیں


ایم کیوایم اور خدمت خلق فاؤنڈیشن کے تحت کراچی کی طرح اندرون سندھ میں بھی یوم عاشور کے موقع پر نکلنے والے جلوسوں کی گزرگاہوں پر طبی و امدادی کیمپس کا انعقاد اور شربت اور پانی کی سبیلیں لگائی گئیں
 Posted on: 10/25/2015
ایم کیوایم اور خدمت خلق فاؤنڈیشن کے تحت کراچی کی طرح اندرون سندھ میں بھی یوم عاشور کے موقع پر نکلنے والے جلوسوں کی گزرگاہوں پر طبی و امدادی کیمپس کا انعقاد اور شربت اور پانی کی سبیلیں لگائی گئیں
طبی و امدادی کیمپس اور شربت و پانی کی سبیلوں کا انعقاد ایم کیوایم حیدرآباد، میر پور خاص، نوابشاہ، سکھر، سانگھڑ، ٹنڈو الہ یار، جامشورو، عمر کوٹ، لاڑکانہ، ٹھٹھہ، بدین، خیر پور ،نوشہرو فیروز، کشمور اور دیگر زونوں کے زیراہتمام کیا گیا
علمائے کرام اور عزاداران حسین کا یوم عاشور کے موقع پر طبی و امدادی کیمپوں کے انعقاد اور سبیلیں لگانے کی روایت برقرار رکھنے پر جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم کو خراج تحسین 
حیدرآباد۔۔۔25، اکتوبر2015ء
متحدہ قومی موومنٹ اور اس کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام کراچی کی طرح اندرون سندھ میں بھی یوم عاشور کے موقع پر نکلنے والے جلوسوں کی گزرگاہوں پرطبی و امدادی کیمپس کا انعقادکیا گیا، شربت اور پانی کی سبیلیں لگائی گئیں جبکہ عزاداران حسینؓ میں لنگر بھی تقسیم کیاگیا ۔ اس موقع پر ایم کیوایم کے حق پرست اراکین قومی وصوبائی اسمبلی اور خدمت خلق فاؤنڈیشن کی ایمبولینسیں بھی جلوسوں کے ہمراہ تھیں ۔ طبی کیمپوں پر زخمی عزاداران حسینؓ کو طبی سہولیات فراہم کی گئیں اور بعض زخمی شدید عزاداران حسینؓ کو خدمت خلق فاؤنڈیشن کی ایمبولینسوں کے ذریعے قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ یہ طبی و امدادی کیمپ اور پانی و شربت کی سبیلیں اندرون سندھ میں ایم کیوایم حیدرآباد زون کے تحت اسٹیشن روڈ نزد حبیب بنک ، میر پور خاص کے زیراہتمام سبزی منڈی چوک ، سکھر میں گھنٹی گھر چوک اور سانول چوک پنو عاقل ، نواب شاہ کے تحت ڈیسنٹ ہوٹل چکرا بازار ، نواب شاہ ہاؤس غریب آباد اور مارکیٹ روڈ حبیب بنک ، سانگھڑ زون کے زیرا ہتمام میں حاجی شاہ روڈ نزد علی پیلس ٹنڈو آدم ، علی چوک شہداد پور ، رحمت شاہ چوک ، مرکزی چوک نزد سیکٹر آفس کھپرو ، ٹنڈو الہ یار زون کے تحت سخی موج دریار وڈ ، سفینہ حیدری نزد سندھ لیبارٹری ، جامشورو زون کے تحت میڈیکل کیمپس لیاقت روڈ کوٹری سٹی ، عمر کوٹ زون کے زیراہتمام موتی چوک ، ٹھٹھہ زون کے زیراہتمام رکشہ اسٹینڈ ٹھٹھہ سٹی ، بلال پیٹرول پمپ گھارو سٹی ، مین بازار گاڑ ھوسٹی ، سجاول زون کے زیراہتمام ماموں لاڈو چوک سجاول سٹی ، میر پور بھٹورو احمد شاہ کاپڑھ ، چھٹریانی مرتضی امام بارگاہ ، بدین زون کے زیراہتمام امام بارگاہ چوک بدین سٹی ، خیر پور زون کے تحت الحسینی امام بارگاہ ، نوشہرو فیروز زون کے زیراہتمام مین روڈ نزد سندھی اسکول موروسٹی ، دادو زون کے تحت پی ٹی سی ایل آفس اور گھنٹہ گھر چومیہڑ ، لاڑکانہ زون کے زیراہتمام میہر شاہ بخاری لاڑکانہ سٹی ، لاہوری محلہ رتو ڈیرو سٹی ، باڈھ سٹی ،قمر شہداد کوٹ زون کے زیراہتمام مختیار کار آفس قمبر سٹی اور ہائی اسکول جین ابڑو ، کشمور زون کے تحت شاہی بازار کندھ کوٹ ، مین بازار بڈانی سٹی اور نادر ا آفس کشمو ر سٹی جبکہ جیکب آباد زون کے زیراہتمام پیر بخاری روڈ پر لگائے گئے ۔یوم عاشور پر نکلنے والے جلوسوں میں شریک علمائے کرام اورعزاداران حسینؓ کو ایم کیوایم کے حق پرست ارکان قومی وصوبائی اسمبلی سید وسیم حسین ، زبیر احمد ، صابر حسین قائم خانی ، راشد خلجی ، دلاور قریشی ، ڈاکٹر ظفر کمالی ، سلیم بندھانی ، زونل انچارجز و اراکین نے استقبال کیا اور انہیں شربت اور پانی پلایا اور لنگر تقسیم کیا ۔علمائے کرام اور عزاداران حسینؓ نے یوم عاشور کے موقع پر نکلنے والے جلوسوں کی گزرگاہوں پر ایم کیوایم اور خدمت خلق فاؤنڈیشن کے طبی و امدادی کیمپوں ، شربت اور پانی کی سبیلوں کے انعقاد کو سراہایا اور کہاکہ تمام تر نامساعد حالات اور مشکلات کے باوجود جناب الطا ف حسین اور ایم کیوایم نے یوم عاشور کے موقع پر اپنی روایت کو برقرار رکھا جس پر وہ زبردست خراج تحسین کے مستحق ہیں اور یوم عاشور کے موقع پر ایم کیوایم نے عزاداران حسینؓ کی جس طرح سے خدمت کی اسے اللہ تعالیٰ اپنی بارگاہِ الہیٰ میں قبول و مقبول فرمائے ۔ 


مزید تصاویر

10/1/2024 12:24:11 PM